مباحات

لڑکی کے لیے "عبیر فاطمہ "نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
65006
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

لڑکی کے لیے "عبیر فاطمہ "نام رکھنا کیساہے؟

بیٹی کاعبیرفاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عبیر عربی زبان میں خاص قسم کی خوشبو کو کہا جاتا ہے جو مختلف اشیاء کے مجموعے سے تیار کیا جاتا ہے ، جبکہ فاطمہ نبی کریم ﷺ کی صاحبزادی کا نام مبارک ہے، لہذا بچی کے لیے عبیر فاطمہ نام تجویز کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في تاج العروس: (والعبير: الزعفران) (أو) العبير: (أخلاط من الطيب) يجمع بالزعفران. اھ (12/ 508)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65006کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات