مباحات

اردو مضمون اور مطالعۂ پاکستان کے لئے عیسائی ٹیچر رکھنا

فتوی نمبر :
67056
| تاریخ :
2023-08-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

اردو مضمون اور مطالعۂ پاکستان کے لئے عیسائی ٹیچر رکھنا

کیا ایک عیسائی استاد کو مسلمان طلباء کو اردو اور مطالعۂ پاکستان پڑھانے کے لئے مقرر کیا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اردو یا مطالعۂ پاکستان ایسے مضامین نہیں ہیں جن میں کوئی مذہبی عقائد یا اسلام کے بنیادی ارکان سے متعلق باتیں ہوں جس پر طلباء کے اعتقاد خراب ہونے وغیرہ کا اندیشہ ہو ،اس لئے مذکور مضامین پڑھانے کیلئے عیسائی استاد مقرر کرنے کی گنجائش ہے،اگرچہ اس سے احتراز کیا جائے تو بہترہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67056کی تصدیق کریں
0     610
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات