مباحات

یوٹیوب کی سبسکرپشن لینے کا حکم

فتوی نمبر :
69810
| تاریخ :
2023-12-18
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

یوٹیوب کی سبسکرپشن لینے کا حکم

کیا "youtube premium" کی subscription لینا جائز ہے ؟جس میں ماہانہ پیسے دیے جاتے ہیں جس سے یوٹیوب پر Ads نہیں آتے لیکن اس سبسکرپشن میں "youtube music" , "youtube games" کی سبسکرپشن بھی شامل ہے لیکن اسکو استعمال کرنا یا نہ کرنا user کی مرضی ہے تو کیا یہ سبسکرپشن لینا جائز ہوگا؟ اگر Ads سے بچنے کے لئے لی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا کوئی لاز م اور ضروری نہیں کہ جس کیلئے باقاعدہ رقم دیکر رکنیت (subscription)لی جائے بلکہ اشتہارات کے علاوہ یو ٹیوب پر موجود بہت ساری ویڈیوز بھی اس طرح ہوتی ہیں کہ اسے دیکھنے کی شرعاً اجازت نہیں ہوتی،اس لئے اولا تو یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیوز دیکھنے سے اجتناب ضروری ہے،تاہم اگر کوئی شخص یو ٹیوب وغیرہ کو استعمال کرتے وقت یقین کی حد تک غیر شرعی امور سے محفوظ رہ سکتا ہو تو ایسی صورت میں اسے غیر شرعی اشتہارات سے بچنے کیلئے رکنیت”subscription“ لینے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69810کی تصدیق کریں
0     859
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات