اکثر چیزوں کے پیکٹ پر ”حلال“ کا لوگو لگا ہوتا ہے، تو کیا ان چیزوں کو واش روم میں رکھنا یا ڈسٹ بن میں پھینکنا گناہ تو نہیں ہے؟
واضح ہو کہ ریپر وغیرہ پر صرف حلال کا لوگو لگے ہونے کی وجہ سے اس ریپر کا احترام اس طرح لازم نہیں جس طرح مقدس اوراق کا لازم ہوتا ہے،لہذا واش روم میں مذکور لوگو والا صابن وغیرلے جانے یا ڈسٹ بن میں پھینکنے کی گنجائش ہے۔
کما فی الدر المختار: الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله وملائكته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو أحسن۔اھ (6/ 422)