کیا ایک پرندہ رکھ سکتے ہیں یا جوڑی کی صورت میں رکھنا ضروری ہوگا؟
واضح ہو کہ ایک پرندے کو پالنا بھی جائز ہے ، بشرطیکہ اس کے دانے پانی ، سردی گرمی وغیرہ سے بچاؤ کا مکمل انتظام کیا جائے اور پنجرہ بھی کشادہ ہو ۔
کما فی رد المحتار تحت : ( قولہ و أما للأستئناس فمباح ) قال فی الجتبی رامزاً : لا بأس بحبس الطیور و الدجاج فی بیتہ ، و لکن یعلفھا و ھو خیر من ارسالھا فی السکک اھ ( فصل فی البیع ، ج 6 ، ص 401 ، ط : سعید ) ۔