مجھے ایک صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ، ایک پرفیوم بنانے والے نے پرفیوم بنایا اور اس کا نام غلافِ کعبہ رکھا ، اور وہ خانہ کعبہ گیا اور اس نے خانہ کعبہ کی تصویر کھینچ کر اس پرفیوم کے بیک گراؤنڈ پر لگائی ، کیا یوں خانہ کعبہ کی تصویر لگا کر اس پروڈکٹ کو بیچنا حلال ہے ۔
پرفیوم کا نام غلاف کعبہ رکھ کر بیک گراؤنڈ پر خانہ کعبہ کی تصویر لگانا چونکہ کعبہ شریف کے تعظیم کے منافی نہیں ، اس لئے ایسے پرفیوم کی خرید و فروخت جائز و درست ہے ۔
کما فی الدر المختار: (و) جاز (تحلية المصحف) لما فيه من تعظيمه كما في نقش المسجد الخ ( فصل فی البیع، ج 6، ص 386، ط: سعید) ۔