بچوں کے مسائل

طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

فتوی نمبر :
70625
| تاریخ :
2024-01-30
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

میں نےاپنے شوہر سے عدالت کے ذریعے خلع حاصل کرلی ہے اور بچہ جس کی عمر ابھی صرف پانچ سال ہے اسے بھی اپنے ہی پاس رکھا ہے ،جب کہ میرے شوہر نے بچہ کو اپنےپاس رکھنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا لیکن عدالت نے بچہ مجھے سونپ دیا ،ہمارے باہمی جھگڑے کے وقت سے لیکر خلع کا فیصلہ ہونے تک میں نے بچے کو اس کے باپ سے ایک یا دوبار ملنے کے علاوہ کبھی نہیں ملوایا اور نہ ہی کبھی ٹیلی فون کے ذریعے بات کروائی،جب کہ ہر خوشی کے موقع پر اور ہر سال بچے کی پیدائش کے دن ،بچے کا باپ تحفے تحائف بھیجتا رہا ہے اور ہر ماہ باقاعدگی سے خرچ بھی بھیجتا ہے ،کیا خلع لینے کے بعد بچے کے تربیتی معاملات میں مداخلت کرنے کے حوالے سےباپ کے حقوق برقرار رہتے ہیں یا نہیں ؟اور کیا بچے کی تعلیم کے حوالےسے بچے کا باپ کوئی فیصلہ لے سکتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس سوال کےساتھ جمع کردہ دوسرے سوال کے جواب( فتویٰ نمبر :62677) میں ذکردہ تفصیل کے مطابق چونکہ عدالتی خلع کی ڈگری جاری ہونے کے باوجود سائلہ اور اس کے شوہر کا نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ حسب سابق برقرار ہے،بالفرض اگر میاں بیوی میں طلاق اور خلع کی وجہ سےباقاعدہ علیحدگی بھی ہوجائے تب بھی اس علیحدگی کی وجہ سے والد کا اپنے بچے سے تعلق اور رشتہ ختم نہیں ہوتا بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے،البتہ لڑکے کی سات سال عمر ہونے تک بچے کی ماں کو فقط بچے کی پرورش کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، اور اس عرصہ میں بھی حسب منشاء والد کو اپنےبچے کےتعلیمی معاملات میں رائے دہی اور اس سے ملنے کا مکمل حق حاصل ہوتاہےکہ وہ جب چاہے اپنے بچے سے مل سکتا ہے ،بلکہ والد اور اس کا بچہ اگر ایک ہی شہر میں رہائش پذیر ہوں تو دن کے وقت وہ اپنے بچے کو اپنے گھر بھی لاسکتا ہے اس سلسلہ میں بچے کی ماں (سائلہ) یا کسی اور کا رکاوٹ بننا اور اسے بچے سے ملنے نہ دینا شرعاً واخلاقاً غلط اور باپ بیٹےکے درمیان قطع رحمی کا سبب بننے کی وجہ سے ناجائز وگناہ کبیرہ ہے، اس لئے سائلہ کیلئے قطع رحمی پر مشتمل اس غیر شرعی طرز عمل سے اجتناب لازم ہے،ورنہ شوہر کوقانونی طور پر چارہ جوئی کے ذریعے بھی سائلہ کو اس کے غیر شرعی عمل سے روکنے کا اختیار حاصل ہوگا،جبکہ سات سال کی عمر کو پہنچ جانے کے بعد اگر والد بچے کو اپنی تحویل میں لینا چاہے تو لے سکتا ہے،چنانچہ اس وقت والدہ کا اس میں رکاوٹ بننا جائزنہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار:(والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب اھ (3/ 566)
وفی الفتاوى الهندية: أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي اھ (1/ 541)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70625کی تصدیق کریں
1     1429
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب کی نفی کیوں نہیں ہوسکتی؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات