مباحات

بیماری کی وجہ سے بچی کے بال کاٹنے کا حکم

فتوی نمبر :
71549
| تاریخ :
2024-03-08
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بیماری کی وجہ سے بچی کے بال کاٹنے کا حکم

میری بیٹی کی عمر چھ سال ہے اور وہ بال جھڑنے کی مرض میں مبتلا ہے ، میں کس عمر تک اس کے بال بطورِ علاج کاٹ سکتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیٹی کو اگر بال جھڑنے کی بیماری ہو اور اس کے بال کاٹنا اس بیماری کے ازالے کےلئے مفید ثابت ہو رہا ہو ،تو ایسی صورت میں اس بیماری کے زائل ہونے تک سائل کےلئے بطورِ علاج اپنی نابالغ بیٹی کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیۃ: ولو حلقت المرأة رأسها فإن فعلت لوجع أصابها لا بأس به وإن فعلت ذلك تشبها بالرجل فهو مكروه كذا في الكبرى اھ (ج5، صـــ358، ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71549کی تصدیق کریں
0     561
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات