غیر مسلم سے تعلقات

قادیانیوں سے تعلق رکھنے والے رشتہ داروں کے ساتھ تعلق کا حکم

فتوی نمبر :
72590
| تاریخ :
2024-04-19
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

قادیانیوں سے تعلق رکھنے والے رشتہ داروں کے ساتھ تعلق کا حکم

محترم ، السلام علیکم !
میرے سسرال والے قادیانیوں کےگھر کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ تعلقات رکھے ہوئے ہیں , جبکہ وہ لوگ ربوہ بھی ہوکر آئے ہیں , وہ کہتے ہیں ہم قادیانی نہیں ہیں،ان لوگوں کے کام سے ربوہ گئےتھے ، ان کی ایک بیٹی بچپن سے انہی قادیانیوں کے گھر رہی ہے , میری ساس اس لڑکی کو پڑھاتی تھی , اس لڑکی کو میر ی ساس نے منہ بولی بیٹی بنایا ہواہے ، میری بیوی کی بھی وہ لڑکی دوست تھی , اب میں نے منع کر دیا ہے اپنی بیوی کو اس لڑکی سےتعلقات رکھنے سے , میرے سسرال والے کہتے ہیں کہ وہ لوگ قادیانیوں کےگھر کی چوکیداری کر رہے ہیں , اسی گھر میں رہتے ہیں اوران قادیانیوں سے تنخواہ لیتے ہیں وہ قادیانی لندن میں رہتے ہیں ، کیامیرے سسرال والوں کو ایسے لوگوں سے تعلقات رکھنا چاہیئےجن کا قادیانیوں سے تعلق ہو ؟ وہ نہیں مانتےکہ اسلام میں اس کی ممانعت ہے ، ، ہم اس لڑکی سے تعلقات رکھیں گے۔ براہِ مہربانی رہنما ئی فر مائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قادیانی نبی آخرالزمان محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت کےمنکرہونےکی وجہ سے بلا شبہ مرتد،زندیق اوردائرۂ اسلام سےخارج ہیں،کسی مسلمان کےلئے ان سےکسی قسم کاتعلق رکھنا ناجائزاورحرام ہے، لہذا اولاً تو مذکور فیملی کے لئے قادیانیوں کے یہاں ملازمت کرنا شرعاً درست نہیں ، بلکہ انہیں اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ حلال اور جائز ذریعۂ معاش تلاش کرنا چاہیئے ، تاہم جب تک انہیں اس کے علاوہ کوئی اور ذریعہ معاش نہ ملے اور یہ فیملی فقط قادیانیوں کے گھر کی چوکیداری کرتی ہو اور اس کے عقائد و نظریات قادیانیوں والے نہ ہو ں ، بلکہ یہ لوگ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح قادیانیوں کو کافر اور زندیق سمجھتے ہوں ، تو ایسی صورت میں سائل کے گھر والوں کے لئے ان سے تعلق رکھنے میں کوئی حرج نہیں ، تاہم انہیں سمجھانا اور قادیانیوں کے کفریہ عقائد اور ان کی حقیقت اس فیملی پر واضح کرنا لازم اور ضروری ہے ، تاکہ یہ لوگ قادیانیوں کے دجل و فریب میں گرفتار ہونے سے بچنے کے ساتھ ساتھ جلد از جلد جائز ذریعۂ معاش کا انتظام کر سکیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ( سورة المائدة، الأية : 51)-
و قال تعالى أيضا : فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ( سورة الأنعام، الأية : 68)-
و قال تعالى في أية أخرى : ما كان محمد أبا أحد من رجالكم ولكن رسول الله وخاتم النبيين وكان الله بكل شيء عليما ( سورة الأحزاب، الأية : 40)-
و في أية أخرى : وَلا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ الخ (سورة الأحزاب، الأية : 40)-
و في تفسير روح المعاني : وقوله تعالى : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ أي من جملتهم، ‌وحكمه ‌حكمهم ‌كالمستنتج مما قبله، وهو مخرج مخرج التشديد والمبالغة في الزجر( ج 3، ص 365، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-
‌ و في صحيح البخاري : عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : إن مثلي ومثل الأنبياء من قبلي كمثل رجل بنى بيتا فأحسنه وأجمله إلا موضع لبنة من زاوية فجعل الناس يطوفون به ويعجبون له ويقولون هلا وضعت هذه اللبنة قال فأنا اللبنة وأنا خاتم النبيين ( باب خاتم النبيين، ج 4، ص 186، ط : السلطانية)-
و في الفتاوى الهندية : إذا ‌لم ‌يعرف ‌الرجل ‌أن ‌محمدا صلى الله عليه وسلم آخر الأنبياء عليهم وعلى نبينا السلام فليس بمسلم كذا في اليتيمة ( مطلب في موجبات الكفر أنواع منها ما يتعلق بالإيمان والإسلام ، ج 2، ص 257 ، ط : دار الفكر، بيروت)-
وفي الدر المختار : (ويزول ‌ملك ‌المرتد ‌عن ‌ماله زوالا موقوفا، فإن أسلم عاد ملكه، وإن مات أو قتل على ردته) أو حكم بلحاقه (ورث كسب إسلامه وارثه المسلم) ولو زوجته بشرط العدة زيلعي (إلى قوله) ويتوقف منه المفاوضة والتصرف على ولده الصغير. والمبايعة والعتق والتدبير والكتابة والهبة والإجارة والوصية إن أسلم نفذ، وإن هلك أو لحق بدار الحرب وحكم بطل ( كتاب الجهاد، ج 4، 245، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72590کی تصدیق کریں
0     819
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو دوست کی شادی میں شرکت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانیوں سے تعلق رکھنے والے رشتہ داروں کے ساتھ تعلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات