رسالت و نبوت

"یہ شخص اس صدی کا پیامبر بن چکا ہے "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
73394
| تاریخ :
2024-05-25
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

"یہ شخص اس صدی کا پیامبر بن چکا ہے "کہنے کا حکم

اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے متعلق یہ کہے کہ " یہ شخص اس صدی کا پیامبر بن چکا ہے " تو ان الفاظ کے کہنے کا کیا حکم ہے ؟ نیز پیامبر سے مراد چونکہ رہنمائی کرنے والا بھی ہوتا ہےاور انبیاء کے لئے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، تو یہاں پر اس لفظ کا اطلاق کس معنی پر کیا جائے گا ؟ اور کیا ان الفاظ کے قائل کو مرتد تصور کیا جائے گا یا نہیں ؟ دوسری بات یہ ہے کہ جس کے متعلق یہ دعوی کیا گیا ہے ، اگر وہ اس بات کو جاننے کے بعد نہ صرف اس بات سے خوش ہو، بلکہ قولاً یا فعلاً خوشی کا بھی اظہار کرے، تو شریعت اس شخص کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لفظ " پیامبر" فارسی زبان کے دو الفاظ " پیام " اور " بر " کی مرکب اصطلاح ہے ، جس کے معنی ایلچی ، سفیر ، قاصد ، پیغام پہچانے والے کے آتے ہیں ، اردو زبان کے ادیب اور شعراء بھی بعض اوقات اس لفظ کو انہی معانی میں استعمال کرتے ہیں ، اسی طرح اردو سیرت نگار و نعتیہ کلام کہنے والے شعراء نے بھی رسول اکرم صلى الله عليہ وسلم کی نبوت و رسالت کا وصف خاص بیان کرتے ہوئے بعض جگہوں پر اس لفظ کا استعمال کیا ہے ، اس لئے اگر کسی شخص نے مذکور الفاظ " یہ شخص اس صدی کا پیامبر بن چکا ہے " کسی فاسد نظریے اور بد عقیدگی کے بغیر کہے جس پر قرائن و شواہد بھی موجود ہوں تو ایسے شخص کو دائرہ اسلام سے خارج قرار نہیں دیا جا سکتا ، بلکہ بدستور وہ مسلمان ہی کہلائے گا ، تاہم عوام الناس میں اس لفظ کا استعمال غلط فہمی کا باعث بن سکتا ہے ، اس لئے رسالت مآب صلى الله عليہ وسلم کی ذات گرامی کے علاوہ دیگر افراد کے لئے اس لفظ کے لکھنے اور بولنے سے احتراز کرنا چاہیئے، البتہ اگر کسی حتمی اور یقینی ذریعے سے معلوم ہو جائے یا اس لفظ کا استعمال کرنے والا شخص خود اس بات کا اقرار کرلے کہ اس نے یہ فقط لغوی معنی و مفہوم کے بجائے نبی و رسول کے معنی میں استعمال کیا ہے ، تو ایسا عقیدہ رکھنا چونکہ " عقیدۂ ختمِ نبوت" کے منافی ہے ، جس کی وجہ سے بندہ ایمان سے محروم ہو جاتا ہے ، اور جس شخص سے متعلق یہ لفظ بولا گیا اگر وہ بھی اس نظریہ کا مدعی اور اس کی تائید اور تصویب کرتا ہے ، تو اس صورت میں وہ بھی دائرۂ اسلام سے خارج ہوگا، جس کی وجہ سے ان دونوں پر فوراً اس کفریہ عقیدہ سے براءت کا اعلان کرتے ہوئے بصدقِ دل توبہ و استغفار کے ساتھ تجدیدِایمان و تجدیدِنکاح اور آئندہ اس قسم کا دعوی کرنے اور مشکوک و کفریہ الفاظ استعمال کرنے سے مکمل اجتناب لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا( سورة الأحزاب، الأية : 40)-
و في الجامع لأحكام القرأن للقرطبي : قوله تعالى : (فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا في حديث غيره) أي غير الكفر. (إنكم إذا مثلهم) فدل بهذا ‌على ‌وجوب ‌اجتناب ‌أصحاب ‌المعاصي إذا ظهر منهم منكر، لأن من لم يجتنبهم فقد رضي فعلهم، والرضا بالكفر كفر، قال الله عز وجل : (إنكم إذا مثلهم). فكل من جلس في مجلس «1» معصية ولم ينكر عليهم يكون معهم في الوزر سواء (تفسير سورة النساء، ج 5 ، ص 418، ط : دار الكتب المصرية، القاهرة)-
و في صحيح البخاري : عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : إن مثلي ومثل الأنبياء من قبلي كمثل رجل بنى بيتا فأحسنه وأجمله إلا موضع لبنة من زاوية فجعل الناس يطوفون به ويعجبون له ويقولون هلا وضعت هذه اللبنة قال فأنا اللبنة وأنا خاتم النبيين ( باب خاتم النبيين، ج 4، ص 186، ط : السلطانية)-
و في سنن أبي داود : عن أبي هريرة -فيما أعلم- عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن الله عز وجل يبعث لهذه الأمة على رأس كل مئة سنة ‌من ‌يجدد لها دينها (باب ما يذكر في قرن المئة، ج 6، ص 349، رقم : 4291، ط : دار الرسالة العالمية)-
و في الفتاوى الهندية : لو قال: ‌أنا ‌رسول ‌الله، ‌أو ‌قال ‌بالفارسية من بيغمبرم يريد به من بيغام مى برم يكفر ( مطلب في موجبات الكفر أنواع منها ما يتعلق بالإيمان والإسلام، ج 2، ص 257، ط : دار الفكر، بيروت)-
و فيها أيضا : إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر، ‌ووجه ‌واحد ‌يمنع، فعلى المفتي أن يميل إلى ذلك الوجه كذا في الخلاصة في البزازية إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، فلا ينفعه التأويل حينئذ كذا في البحر الرائق، ثم إن كانت نية القائل الوجه الذي يمنع التكفير، فهو مسلم، وإن كانت نيته الوجه الذي يوجب التكفير لا تنفعه فتوى المفتي، ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين امرأته كذا في المحيط ( الباب العاشر في البغاة ، ج 2، ص 283، ط : دار الفكر، بيروت)-
اردو کی مشہور لغت فیروز اللغات میں ہے : پیغمبر : خدا کا حکم لانے والا ، پیشوائے دین ، قاصد ، ایلچی ، سفیر، پیامبر، نبی ، مرسل ( ج 1، ص 331، ط : فیروزسنز)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73394کی تصدیق کریں
0     865
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • مودودی صاحب کی تعبیراتی غلطیاں

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات