داڑھی میں میڈیم براؤن رنگ لگا سکتے ہیں؟ اور یہ بتائیں کہ کلر کوٹنگ کا کیا مسئلہ ہے؟کلر برانڈ کوئی بھی لگا سکتے ہیں؟ سیمسل (samsol) یا گارنیر (garnier) ان میں سے کون سا کلر لگا سکتے ہیں؟
واضح ہو کہ ادھیڑ عمر کے لوگوں کے لئے بالوں کو خالص سیاہ رنگ لگانا شرعاً جائز نہیں، بلکہ مکروہ تحریمی اور گناہ ہے، لہٰذا عام حالات میں تو اس سے احتراز لازم ہے، البتہ خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگ مثلاً (براؤن، مہندی) کلر لگانا شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی سنن أبی داؤد: عن أبي ذر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أحسن ما غير به هذا الشيب الحناء، والكتم» (ج۴، ص۸۵، باب فی الخضاب، ط۔المکتبۃ العصریۃ بیروت)۔
وفیہ ایضاً: عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يكون قوم يخضبون في آخر الزمان بالسواد، كحواصل الحمام، لا يريحون رائحة الجنة» (ج۴، ص۸۵، باب فی الخضاب، ط۔المکتبۃ العصریۃ بیروت)۔
و فی الشامیۃ: قال النووي: ومذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل والمرأة بصفرة أو حمرة وتحريم خضابه بالسواد على الأصح لقوله - عليه الصلاة والسلام - «غيروا هذا الشيب واجتنبوا السواد» اهـ (ج۶، ص۷۵۶، مسائل شتی، ط۔سعید)۔