احکام عدت

معاشی مجبوری کی صورت میں دورانِ عدت ملازمت کیلئے جانا

فتوی نمبر :
76615
| تاریخ :
2024-07-15
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

معاشی مجبوری کی صورت میں دورانِ عدت ملازمت کیلئے جانا

السلام علیکم
جی پلیز بتائیں کہ ایک عورت جس کی عمر تقریباً 45 سال ہے، اس کا خاوند کا فی دیر سے بیمارتھا وہ عورت اپنے بچوں کی پرورش خود محنت مزدوری کر کےلوگوں کے گھروں میں کام کر کے کر رہی ہے , اب اسکا خاوند فوت ہو گیا ہے اگر وہ خاوند کی عدت پوری کرتی ہےتو بچوں کی پرورش کرنے والا کوئی نہیں ہے , تو پلیز بتائیں اسکو عدت پوری کرنی چاہئیے یا بچوں کی پرورش کیلئے محنت مزدوری کر کے گھر کا گزر بسر کرنا چاہئیے ؟ مرحوم کے ترکہ میں کوئی رقم بھی نہیں تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں اگر وا قعۃً بچوں کی پرورش کے لئے مرحوم والد نے ترکہ میں سے کچھ نہ چھوڑا ہو،اور کام کیے بغیر بچوں کی پرورش کی کوئی اور صورت ممکن نہ ہو، تواس ضرورت کی بناء پر مذکور عورت کا دورانِ عدت مکمل شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی پرورش کے لئے گھر سے باہر نکلنے کی اگرچہ گنجائش ہے،تاہم اس کو چاہیئے کہ دن کے وقت ہی کام کے لئے جایا کرے اور رات باہر گزارنے سے اجتناب کرے اور جیسے ہی کام ختم ہو فوراً گھر آیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: (قوله ومعتدة الموت تخرج يوما وبعض الليل) لتكتسب لأجل قيام المعيشة؛ لأنه لا نفقة لها حتى لو كان عندها كفايتها صارت كالمطلقة فلا يحل لها أن تخرج لزيارة ولا لغيرها ليلا ولا نهارا،والحاصل أن مدار الحل كون خروجها بسبب قيام شغل المعيشة فيتقدر بقدره فمتى انقضت حاجتها لا يحل لها بعد ذلك صرف الزمان خارج بيتها كذا في فتح القديرالخ(فصل فی الاحداد،ج4،ص166،ط: دار الكتاب الإسلامي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76615کی تصدیق کریں
1     670
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات