السلام علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ میرے سینے پر بہت بال ہیں اور میری بیوی بار بار بولتی ہے کہ اس جنگل کو خدارا ختم کروائیں تو کیا میں اپنی بیوی کی چاہت پر بال صاف کروا سکتا ہوں ؟
سائل کے سینے پراگر اتنے زیادہ بال ہو ں کہ جس کی وجہ سے سائل کی بیوی کو خلوت میں کراہیت محسوس ہوتی ہو،تو ایسی صورت میں سائل کے لئے سینے کے بال کوکم یا بلکل صاف کرنے کی گنجائش ہے۔
کما فی احکام تجمیل النساء:اللھم الاأن یکون کثیراًتقبح بہ المرأۃ،فلا بأس من تخفیفہ،بل ان تخفیفہ اذا کان تجمیلاً للزوج وتحبباً الیہ أولیٰ من ابقائہ،وترکہ یبقح المرأۃ ویکرھھا الی زوجھا(المطلب الثانی ازالۃ الشعرمن البدن ص215 ط:داراحیاء اللغۃ العربیۃ)۔