مباحات

بینکویٹ میں عقیقہ کر کے رشتہ داروں کو وہاں بلانا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
78565
| تاریخ :
2024-10-10
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

بینکویٹ میں عقیقہ کر کے رشتہ داروں کو وہاں بلانا جائز ہے؟

عقیقہ پر کھانا کر کے رشتہ دار کو بلاسکتے ہیں بینکویٹ میں ؟کیونکہ گھر چھوٹا ہے سنت کے طریقے سے مرد اور عورت الگ الگ ؟اس پر کوئی فتوی ہے تو شئیر کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ عقیقے کے گو شت کا بھی وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا ہے لہذا اس کو تقسیم کرنا ، خود کھانا اور پکاکر کسی ہال وغیرہ میں اعزہ و اقارب کو مدعو کرکے ان کی دعوت کرنا تمام امور بلاشبہ جائز ہیں بشرطیکہ دعوت کے موقع پر مرد و عورتوں کا باہمی اختلاط نہ ہو اور پردہ شرعیہ کا مکمل خیال رکھا جائے-

مأخَذُ الفَتوی

و فی رد المحتار: تحت قولہ (قولہ خاتمۃ) یستحب لمن ولد لہ ولد أن یسمیہ یوم أسبوعہ و یحلق رأسہ و یتصدق عند الأئمۃ الثلاثۃ بزنۃ شعرہ فضۃ او ذھبا ثم یعق عند الحلق عقیقۃ اباحۃ علی ما فی الجامع المحبوبی (الی قولہ) و ھی شاۃ تصلح للأضحیۃ تذبح للذکر و الأنثی سواء فرق لحمھا نیئا أو طبخہ بحموضۃ أو بدونھا مع کسر عظمھا أو لا دعوۃ او لا الخ (ج 6 ص336 ط: ایچ ایم سعید)-
و فی الھندیۃ: العقیقۃ عن الغلام و عن الجاریۃ و ھی ذبح شاۃ فی سابع الولادۃ و ضیافۃ الناس و حلق شعرہ مباحۃ لاسنۃ و لا واجبۃ کذا فی الوجیز للکردی و ذکر محمد فی العقیقۃ فمن شاء فعل و من شاء لم یفعل و ھذا یشیر الی الاباحۃ فیمنع کونھا سنۃ وذکر فی الجامع الصغیر و لا یعق عن الغلام و لا عن الجاریۃ و أنہ اشارۃ الی الکراھیۃ کذا فی البدائع فی کتاب الا ضحیۃ الخ (ج5 ص362 ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78565کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات