انشورنس یا بیمہ پالیسی

لائف انشورنس کا حکم

فتوی نمبر :
80266
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

لائف انشورنس کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نامی شخص کی تین بیٹیاں ہیں۔ موصوف کا تعلق غریب گھرانے سے ہے،یہ شخص اپنی بیمہ پالیسی نکلوانا چاہتا ہے کہ آگے چل کر اس کی بیٹیوں کے جہیز وغیرہ میں رکاوٹ نہ ہو، بیمہ کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ مذکور شخص ۱۸ سال تک ہر سال چھ ہزار روپے کمپنی کو دیگا، اور ۱۸ سال بعد کمپنی اس کو چھ لاکھ روپے ادا کر یگی ۔ کیا بیمہ پالیسی شرعاً جائز ہے؟ اور کیا زید کے لئے بامرِ مجبوری یہ چھ لاکھ روپے حلال اور جائز ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ کا حل بتا کر عنداللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زندگی کا بیمہ ربا، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کی بناء پرشرعاً ناجائز اور حرام ہے، اگر کسی نے اس طرح کی بیمہ پالیسی لے لی ہو تو اس کے لئے کمپنی سے صرف اتنی رقم وصول کرنا حلال ہے ،جتنی قسطوں کی صورت میں اس نے جمع کی ہے، اس سے زائد لینا جائز نہیں۔ البتہ سائل اگر اس قسم کی پالیسی ہی لینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ’’ پاک قطر فیملی تکافل کمپنی‘‘ کے ذریعہ تکافل پالیسی لے لے، جو انشورنس کا جائر نعم البدل ہے۔ اس میں شرعاً بھی کوئی قباحت نہیں اور سائل کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله سبحانه وتعالى: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء". رواه مسلم (2/ 134) ۔
وفي أحكام القرآن للجصاص: باب تحريم الميسر قال الله تعالى: ﴿ يسألونك عن الخمر والميسر قل فيهما إثم كبير ﴾ قال أبو بكر : دلالته على تحريم الميسر (إلی قوله) ولا خلاف بين أهل العلم في تحريم القمار وأن المخاطرة من القمار اھ (2/ 328) ۔
وفي صحيح مسلم: عن أبي هريرة قال * نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الحصاة وعن بيع الغرر اھ (3/ 1153)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طارق حسین عاشق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80266کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات