استخارہ

شادی کیلئے استخارہ کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
8086
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

شادی کیلئے استخارہ کروانے کا حکم

السلام علیکم! نام: ۔۔۔۔۔، ماں کا نام: ۔۔۔۔، نام: ۔۔۔۔، ماں کا نام شاہدہ۔ جناب آپ ذرا چیک کر کے بتائیں کہ میرا اس سے شادی کرنا ٹھیک رہیگا یا نہیں؟لڑکی کے گھر والے راضی ہونگے یا نہیں؟
برائے مہربانی آپ میرا استخارہ دیکھ لیں، تاکہ میں کوئی بہتر فیصلہ کر سکوں، آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ جزاك الله خیراً !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

استخارہ کرنے سے یہ تو معلوم نہیں ہوتا کہ لڑکی کے گھر والے راضی ہوں گے یا نہیں، البتہ بہتر اور غیر بہتر کا اشارہ ملتا ہے۔
جبکہ مسنون یہ ہے کہ استخارہ خود کیا جائے اور استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ سونے سے قبل دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:-
”اللهمَّ إنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بعِلْمِكَ، وأسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْألُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ، اللهمَّ إنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لَيْ فِي دِيْنِيْ، وَمَعَاشِيْ، وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ وَعَاجِلِه، فَاقْدُرْهُ لِیْ، وَيَسِّرْهُ لِیْ، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْه، وَإنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ، وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ، واٰجِلِه، فَاصْرِفْهُ عَنِّي، وَاصْرِفْنِي عَنْهُ،وَاقْدِرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي بِه.“
اور جب ”هٰذَا الْأَمْرَ “ پر پہنچے( جس لفظ پر لکیر بنی ہے) تو اس کے پڑھتے وقت اسی کام کا دھیان(خیال) کرلے جس کے لئے استخارہ کرنا مقصود ہے، اس کے بعد پاک وصاف بچھونے پر قبلہ کی طرف منہ کر کے با وضو سو جائے،جب سو کر اٹھے اس وقت جو بات دل میں مضبوطی سے آوے، وہی بہتر ہے، اسی کو کرنا چاہیے، کہ یہی استخارہ ہے۔
اور اگر اس کام سے دل اچاٹ ہو جائے تو اسے چھوڑ دے اور اگر استخارہ کے بعد بھی شک رہے تو پھر دوسری رات کو کر لے غرض تردد اور شک کی صورت میں سات روز تک کیا جا سکتا ہے، جبکہ اطمینانِ قلب یا بالکل دل اُچاٹ ہو جانے کی صورت میں دوسری دفعہ استخارہ کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ دل میں پختہ آنے والی رائے کے موافقِ عمل کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 8086کی تصدیق کریں
0     1003
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات