مباحات

اسکول والوں کا گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینا

فتوی نمبر :
84217
| تاریخ :
2025-07-15
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

اسکول والوں کا گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینا

کیا گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیس لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے ایام چونکہ تعلیمی دنوں کے تابع ہوتے ہیں،اور اسکول میں بچوں کو داخل کراتے وقت فریقین کو اس کا علم بھی ہو تا ہے،اس لئے عرف کی بنیاد پر بھی اسکول والوں کا تعطیلات کے ایام کی فیس لینا جائز ہے،شرعا اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار :وھل یاخذایام البطالۃ کعیدورمضان لم ارہ وینبغی الحاقہ ببطالۃ القاضی واختلفوا فیھا والاصح انہ یاخذ لانھا لاستراحۃ،(کتاب الوقف،ج 4،ص 372،ط،سعید)
وفی الأشباہ والنظائرا؛انما تعتبر العادۃ اذاطردت (الی قولہ)ومنھا البطالۃ فی المدارس کایام الاعیاد ویوم عشوراء وشھر رمضان فی درس الفقھ لم أرھا صریحۃ فی کلامھم والمسألۃ علی وجھین فإن کانت مشروطۃ لم یسقط من المعلوم شئ والا فینبغی ان یلحق ببطالۃ القاضی(القاعدہ؛العادۃ محکمۃَ،ص:81،ط:دارالکتب العلمیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84217کی تصدیق کریں
0     501
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات