مباحات

مہنگی اور اسپیشل نمبر پلیٹ خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
87676
| تاریخ :
2025-10-13
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

مہنگی اور اسپیشل نمبر پلیٹ خریدنے کا حکم

خلیجی ممالک میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس (خصوصاً کم ہندسوں والے جیسے 675) نیلامی کے ذریعے لاکھوں درہم میں خریدے اور بعد میں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جاتے ہیں، اور بعض اوقات سنگل ڈیجٹ نمبر پلیٹس کروڑوں (millions) درہم تک میں بکتی ہیں۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ: (1) کیا اس طرح نمبر پلیٹس خرید کر بیچنا منافع کے لئے شرعاً جائز ہے؟ (2) اور اگر کوئی شخص ذاتی استعمال کے لئے ہی مہنگا نمبر پلیٹ خریدے تو کیا یہ تکبّر یا اسراف کے حکم میں آئے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ گاڑی کا نمبر پلیٹ اپنے نام رجسٹرڈ کرنا ایک قانونی معاملہ ہے جس میں وہ نمبر خاص بندے کے نام پر رجسٹرڈ ہوجاتا ہے، اس رجسٹریشن اور نمبر الاٹ ہونے پر اگرچہ کافی اخراجات آتے ہیں لیکن اس کے باوجود فی نفسہ یہ کوئی مال نہیں کہ دیگر مادی اشیاء کی طرح اس کی بھی خرید وفروخت کو علی الاطلاق جائز قرار دیا جاسکے اور نہ اس کا کوئی معتد بہ فائدہ ہے ، اس لئے نیلامی کے ذریعہ اس کے منہ مانگے دام لگانا اور اس کی خرید و فروخت کرنا تو درست نہیں ، البتہ اس کے رجسٹریشن کی فیس اور بھاگ دوڑ پر آنے والے واقعی اخراجات وصول کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے، تاہم اس رجسٹریشن پر کافی اخراجات ہونے کی وجہ سے عرف میں یہ ایک قیمتی اثاثہ تصور کیا جاتا ہے، جبکہ قانونی طور پر بھی کسی گاڑی کے لئے نمبر کا حصول اور قانونی ضرورت کی تکمیل مناسب قیمت پر بھی ممکن ہے اس لئے نام و نمود کی خاطر اس قدر بھاری رقم خرچ کرنا درست نہیں ، اس سے احتیاط چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا(سورۃ بنی اسرائیل آیۃ27)۔
و قال تعالی: وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ (سورۃ لقمان آیۃ 18)۔
وقال تعالی: یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ (سورۃ الاعراف آیۃ 31)۔
و فی الدر المختار: (ووجب سعي إليها وترك البيع) ولو مع السعي، في المسجد أعظم وزراً (بالأذان الأول) في الأصح، وإن لم يكن في زمن الرسول بل في زمن عثمان. وأفاد في البحر صحة إطلاق الحرمة على المكروه تحريماً الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: صحة إطلاق الحرمة)۔۔۔وبه اندفع ما في غاية البيان حيث اعترض على الهداية بأن البيع جائز، لكنه يكره كما صرح به في شرح الطحاوي؛ لأن النهي لمعنى في غيره لا يعدم المشروعية الخ (باب الجمعۃ ج:2 ص:161 ط: سعید۔کراتشی)۔
و فی فقہ البیوع: إن من سبق إلی ابتکار شیئی جدید،سواء أکان مادیاأم معنویا،فلاشک أ نہ أحق من غیرہ بانتاجہ لانتفاعہ بنفسہ وإخراجہ إلی السوق من أجل اکتساب الأرباح۔وذلک لماروی أبوداود عن أسمر بن مضرس رضی اللہ عنہ قال: أتیت النبی صلی الله علیه وسلم فبایعته،فقال: من سبق إلی مالم یسبقه مسلم فهوله۔وإن كان العلامۃ المناوی رحمه الله تعالی رجح أن هذالحدیث وارد فی سیاق إحیاء الموات،ولکنہ نقل عن بعض العلماء أنہ یشمل کل عین وبئرومعدن ومن سبق لشئی منھافھی لہ۔ولاشک أن العبرة لعموم اللفظ،لالخصوص السبب۔ (ج:1 ص:282)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87676کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات