السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،
عرض ہے کہ اپنی يا بچوں کی سالگرہ منانا صحیح ہے؟
آج کل بچوں کےا سکولوں میں رواج ہے منانے کا، بظاہر شمولیت ضروری ہوتی ہے۔کیا کریں؟
شادی یا نکاح کی سالگرہ منانا کیسا ہے؟
اگر ممنوع ہے تو جواب کیسے دیں ؟
واضح ہو كہ بچوں کی سالگرہ یا شادی کی سالگرہ منانا نبی کریمﷺ، صحابہ کرام۔رضوان اللہ علیھم اجمعین۔ اور سلفُ صالحین۔رحمھم اللہ۔ سے ثابت نہیں، بلکہ یہ غیر قوموں کی ایجاد ہے، لہذا سالگِرہ کی تقریب چاہے گھر میں ہو یا اسکول میں، بہر دو صورت اس سے احتراز لازم ہے ۔
کما في مشكاة المصابيح: عن ابن عمر۔رضی اللہ عنه۔ قال: قال رسول اللہ ﷺ من تشبه بقوم فھو منھم۔رواہ احمد وابوداؤد
وفي مرقاة المفاتیح: أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار. (فهو منهم): أي في الإثم والخير. [(8/ 155)]