غیر مسلم سے تعلقات

ذکری فرقہ سے رشتہ داری کرنا ،ان کے جنازہ اور دعوت میں جانے کاحکم

فتوی نمبر :
88843
| تاریخ :
2025-11-15
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / غیر مسلم سے تعلقات

ذکری فرقہ سے رشتہ داری کرنا ،ان کے جنازہ اور دعوت میں جانے کاحکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !محترم مفتی صاحب !
میں عبد الرؤف بلوچ ، امام وخطیب جامع مسجد عثمانیہ ،پرانا گولیمار کراچی،مجھے ایک شرعی مسئلہ در پیش ہے ،براہ کرم قرآن وسنت کی اور عقائد اہلسنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں ۔
محترم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے بلوچ قوم میں ایک فرقہ ”ذکری“نام سے ہے ، جو حضور خاتم النبیین ﷺکے ختم نبوت کا منکر ہے،اور ملا محمد اٹکی کو نبی مانتے ہیں ،یہ لوگ نماز ،رمضان کے روزے ، زکوۃ اور حج کے منکر ہیں،تو براہ مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ ان کاذبیحہ کھانا ،ان کی دعوتوں میں جانا،ان سے رشتہ داری قائم کرنا،ان کی میتوں کے ساتھ جانااور ان کی میت کا اعلان مسلمانوں کی مسجد میں کرنا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور فرقہ عقائدِ اسلامیہ ( جیسےختم نبوت وغیرہ)فرائضِ اسلام(جیسےاور نماز ،روزہ ، حج وغیرہ )کے انکار کیوجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہے ، اس لئے ان کا ذبیحہ کھانا ، یا ان سے رشتہ داری(مناکحت) قائم کرنا ،ان کی نماز جنازہ میں شرکت یا ان کے انتقال پر مساجد میں اعلان وغیرہ کرنا جائز نہیں ، اس قسم کے تمام امور میں شرکت سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر فتنہ میں پڑنے یا ان کے عقائد ونظریات سے متاثر ہونے کا اندیشہ نہ ہوتو صرف دعوت دین کی خاطر ایک محتاط حد تک قلبی دوستی قائم کیے بغیران سے میل جول کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجمع الانھر: وفي البزازية ‌يجب ‌الإيمان ‌بالأنبياء بعد معرفة معنى النبي وهو المخبر عن الله تعالى بأوامره ونواهيه وتصديقه بكل ما أخبر عن الله تعالى وأما الإيمان بسيدنا محمد عليه الصلاة والسلام فيجب بأنه رسولنا في الحال وخاتم الأنبياء والرسل فإذا آمن بأنه رسول ولم يؤمن بأنه خاتم الأنبياء لا يكون مؤمنا الخ(کتاب السیر،باب المرتد،ج1،ص691،ط:دار احیاء التراث العربی)۔
وفی الھندیۃ: إذا أنكر الرجل آية من القرآن، أو تسخر بآية من القرآن وفي الخزانة، أو عاب كفر الخ(کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام المرتدین، ج2، ص266، ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضا: وإن أنكر فرضية الركوع والسجود مطلقا يكفر حتى إذا أنكر فرضية السجدة الثانية يكفر أيضا لرده الإجماع والتواتر الخ(کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام المرتدین،ج2،ص269،ط: ماجدیۃ)۔
وفی الشامیۃ تحت: (مطلب حكم الدروز والتيامنة والنصيرية والإسماعيلية)(الی قولہ) ويجحدون الحشر والصوم والصلاة والحج، ويقولون المسمى به غير المعنى المراد ويتكلمون في جناب نبينا صلى الله عليه وسلم كلمات فظيعة. (الی قولہ) ونقل عن علماء المذاهب الأربعة أنه لا يحل إقرارهم في ديار الإسلام بجزية ولا غيرها، ولا تحل مناكحتهم ولا ذبائحهم، وفيهم فتوى في الخيرية أيضا فراجعها. (کتاب الجھاد، ،ج4،ص244،ط: ایچ ایم سعید)۔
وفیہ ایضا: (و) حرم نكاح (الوثنية) بالإجماع الخ
وفی الرد تحت قولہ: (وحرم نكاح الوثنية)(الی قولہ) ويدخل في عبدة الأوثان عبدة الشمس والنجوم والصور التي استحسنوها والمعطلة والزنادقة والباطنية والإباحية. وفي شرح الوجيز وكل مذهب يكفر به معتقده. اهـ.
قلت: وشمل ذلك الدروز والنصيرية والتيامنة، فلا تحل مناكحتهم، ولا تؤكل ذبيحتهم الخ(کتاب النکاح،فصل فی المحرمات،ج3،ص45،ط:ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ:أن يكون مسلما أو كتابيا فلا تؤكل ذبيحة أهل الشرك والمرتد؛ لأنه لا يقر على الدين الذي انتقل إليه الخ( کتاب الاضحیۃ، الباب الاول، ج5، ص285، ط:ماجدیۃ)۔
وفی التاتارخانیۃ: واعلم اذا کان خلف جنازۃ الکافر من قومہ من یتبع الجنازۃ لا ینبغی لقریبہ المسلم ان یتبع الجنازۃ حتی لایکون مکثر سواد الکفرۃ الخ(کتاب الصلاۃ، صلاۃ الجنازۃ،ج3،ص77،ط: مکتبۃ زکریا دیوبند)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88843کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم سے عید کے موقع پر ہدیہ اور کھانا قبول کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • غیرمسلم کے ساتھ مشترکہ کاروبار اورکھانےپینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کمپنی کی فرنچائز وطن میں کھولنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کا سودا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • سرِ عام صحابہ کو گالیاں دینے والے شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا - پڑھانا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر ملکی این جی اوز سے رفاہی کاموں میں مدد لینا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • شیعہ پڑوسی سے تعلق اور میل جول رکھنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 1
  • فجر اور ظہر کی سنتوں کی قضا - غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کی ماتحتی میں ملازمت اور دوستانہ تعلقات کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک میں رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر سلم ممالک میں سکونت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا مسلمان ہندو کے گھر کا یا اس کے پیسوں سے کھانا کھا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو سے خدمت لینےکا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • حج کے علاوہ عام حالات میں حلق کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہ پر حملہ کاحکم؟ اور ملت و امت میں فرق؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • عسائیوں کی تقاریب میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • آفس میں عیسائی کے ساتھ کھانا کھانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی سے دوستانہ تعلق اور ان کی دعوت میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • کیا کرسمس کے موقع پر گفٹ لینا یا گفٹ دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • ہندو کے ساتھ مشکل حالات میں کھانے پینے میں مددکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • قادیانی کے ساتھ کھانا کھانا اور ان سے دوستی رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • اہل کتاب کے علاوہ دوسرے کافروں کے ہاتھ کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • غیر مسلم ممالک سیر و تفریح یا ملازمت کے لیے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
  • "میری کرمس" کے جواب میں "یو ٹو " کہنا

    یونیکوڈ   غیر مسلم سے تعلقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات