نان و نفقہ

نافرمان بیوی کے نان و نفقہ اور بچے کی پرورش کا خرچہ کا حکم

فتوی نمبر :
89061
| تاریخ :
2025-11-23
معاملات / عدت نان و نفقہ / نان و نفقہ

نافرمان بیوی کے نان و نفقہ اور بچے کی پرورش کا خرچہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں مسمی ش کا نکاح مسماۃ ص سے آج سے تقریبا ً چار سال قبل ہو گیا تھا ،اس شادی سے ہمارا ایک بیٹابھی ہے ، میری بیوی میری اجازت کے بغیر تقریبا تین سال سے اپنے والدین کے گھر بیٹھی ہوئی ہے ،میں نے ہر قسم کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانتی میرا بیٹا بھی ان کے پاس ہے ،اور اب میرے خلاف نان نفقہ کا کیس کیا ہوا ہے ،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں وہ نان نفقے کی حقدار ہے کہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃًدرست اور مبنی بر حقیت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور جھوٹ سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ سائل کی بیوی اس کی اجازت کے بغیر اور بغیر کسی عذر شرعی کے عرصہ تین سال سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی ہو تو وہ ناشزہ (نافرمان) ہے، اس کا نان و نفقہ سائل پر لازم نہیں ، لہذا اس کا سائل کے خلاف کیس کرنا اور نان نفقے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ،البتہ بچے کا خرچہ سائل کی مالی وسعت کے مطابق اس پر لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (لا) نفقۃ لأحد عشر: مرتدۃ و مقبلۃ ابنہ(الی قولہ) و (خارجۃ من بیتہ بغیر حق ) و ھی الناشزۃ حتی تعود ولو بعد سفرہ الخ ( باب النفقۃ ( ج:3،ص:575،ط: سعید)۔
و في الهندية: وإن نشزت فلا نفقة لها حتى تعود إلى منزله والناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه الخ (ج:1 ص: 545،ط:ماجدیۃ)۔
و فیھا أیضا: نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحدالخ (ج:1،ص: 560ط:ماجدیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: قولہ تعالی و علی المولودلہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف مطلقا عن التقدیر فمن قدر فقد خالف النص ولأنہ أوجبھا باسم الرزق ورزق الانسان کفایتہ فی العرف و العادۃ الخ (کتاب النفقۃ ج:4،ص:23،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89061کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عدت کے خرچہ اور مہر گم ہونے کے بعد دوبارہ ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نان و نفقہ 0
  • کیاخود کمانے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدعورت کا شوہر سے خرچہ مانگنےکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • عدت گزرنے کے بعد نکاح نامہ میں لکھی گئی ماہوار رقم کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ؑرخصتی اور خلوت سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا شوہر کا بیوی کی تنخواہ میں کوئی حق بنتاہے ؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا گھر بلا عذرِ شرعی چھوڑ کر میکے میں رہنے کی صورت میں نان و نفقے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • استطاعت کے باوجود بیوی کا نان و نفقہ نہ دینے والے شوہرکا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدہ کےنان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوی و سسر کا جھوٹ بول کر بذریعہ عدالت شوہر سے بھاری رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والد کے گھر میں الگ رہائش کے باوجود بیوی کا علیحدہ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نان نفقہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • والدین کا نفقہ اولاد میں سے کس کے ذمہ لاز م ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی عورت کے نفقے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • طلاق کے بعدحق مہراور عدت کے اخراجات کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر پر بیوی کو کس قدر رہائش اور کب تک نان نفقہ دینا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا ملازمت کرنے والی بیوی کا نان نفقہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • بیوہ کا سسرال ک تعاون نا کرنے کی وجہ سے اپنے بچہ کو ان سے ملاقات کرنے سے روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کا بیوی کو نوکری کرنے اور والدین کی زیارت سے منع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیا عورت کی کمائی پر مرد کا شرعاً حق ہے؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے ماہانہ خرچہ کاحکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • لڑکی کا عدالت کے ذریعہ نفقہ لینا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • ماں کے اکیلا ہونےکے باوجود بیوی کا الگ مکان کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • کیاشوہر کی اجازت کے بغیر میکے میں رہنے والی بیوی کا خرچہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
  • شوہر کی اجازت کے بغیر میکے جانے کی صورت میں نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   نان و نفقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات