السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔حضرت سوال یہ ہے کہ کسی بزگ کےلئے(قیوم الزمان)لقب استعمال کرنے کاشرعی حکم کیا ہے۔دلیل کے ساتھ رہنمائی کرلیں۔
واضح ہو کہ " قیوم " ان صفات میں سے ہے جو اللہ تبارک تعالی کے ساتھ مخصوص ہے اس لیئے کسی شیخ بزرگ سمیت کسی بھی انسان کو اس لقب سے ملقب کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی مجمع الانھر : اطلق علی المخلوق من الاسماء المختصۃ بالخالق نحو القدوس و القیوم والرحمن و غیرھا یکفر ویکفر بقولہ لو امرنی اللہ تعالی بکذا لم افعل ( ج : 1 ، ص : 690 ، ط : دار احیاء التراث العربی )
وفی الفتاوی الھندیۃ : وفی الفتاوی التسمیۃ باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہ ﷺ ولا استعملہ المسمون تکلموا فیہ والاولی ان لا یفعل کذا فی المحیط ( کتاب الکراھیۃ ، الباب الثانی والعشرون فی تسمیۃ الاولاد و کناھم ، ج : 5 ، ص : 362 ، ط : ماجدیۃ)