مباحات

خواتین کا مشین کے ذریعہ غیر ضروری بال صاف کرنا

فتوی نمبر :
89955
| تاریخ :
2025-12-12
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

خواتین کا مشین کے ذریعہ غیر ضروری بال صاف کرنا

السلام عليكم ،
آجکل خواتین کے ہاتھوں کےبال صاف کر نے کے لئے EPILATOR استعمال کیا جاتا ہے اس سے باقی جگہوں کے بھی بال صاف کر سکتے ہیں ؟وہ مشین بالوں کو جڑ سے کھینچتی ہے تو خواتین کے لیے ایسی مشین کا استعمال کرنا صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خواتین کے لئے غیر ضروری بال کو صاف کرنے کے لئے بالوں کو جڑ سے اکھیڑنا اولی ٰ ہے،اس لئے مذکور مشین کا استعمال بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشیۃ طحطاوی:والسنة في حلق العانة أن یکون بالموسی؛ لأنه یقوي، وأصل السنة یتأدی بکل مزیل؛ لحصول المقصود وهو النظافة، وقال النووي: الأولی في حقه الحلق، وفي حقها:النتف. ( کتاب الصلاة، باب الجمعة، ص:527، ط:دار الكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89955کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات