مباحات

ناپاکی کے ایام میں زیر ناف بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
91348
| تاریخ :
2026-01-25
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

ناپاکی کے ایام میں زیر ناف بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟

السلام علیکم! حضرت یہ پوچھنا تھا کہ عورت ماہواری میں زیر ناف بال کاٹ سکتی ہے یا نہیں ؟اور زیر ناف بال ماہواری کے بعد کب کاٹنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ماہواری کے ایام میں زیر ناف بال صاف کرنے سے متعلق کوئی صریح عبارت تو نہیں ملی، البتہ فقہاء رحمہم اللہ نے حالت جنابت میں زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کو مکروہ لکھا ہے، لہٰذا زیر ناف بالوں پر چالیس دن بھی نہ گزرے ہو کہ ماہواری آجاۓ،تو ایسی صورت میں ماہواری کے ایام میں غسل سے پہلے زیر ناف بال نہ کاٹنا بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب الخ(الباب التاسع عشر فی الختان ،ج:5،ص:358،ناشر:سعید)
کما فی الدرالمختار: (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجازفي كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين الخ (باب البیع،ج:6،ص:406، ناشر:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91348کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات