میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ میرے شوہر دوسری شادی نہ کریں، اس کے کچھ ہی دیر بعد میرے فون پر ایک ریل (ویڈیو) آئی جس میں لکھا تھا، ممکن ہے تم کسی چیز کو پسند کرو، حالانکہ وہ تمہارے لیے بری ہو، اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو ،حالانکہ وہ تمہارے لیے اچھی ہو، اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے، وہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے، اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی اشارہ ہے کہ جو دعا میں کر رہی ہوں، وہ درست نہیں ہے؟
محض کسی دعا کے بعد موبائل پر کوئی ریل، ویڈیو یا پیغام سامنے آ جانا شرعاً اس بات کی دلیل نہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس دعا کے قبول یا رد ہونے کا خصوصی اشارہ ہے، لہٰذا اپنے شوہر کے دوسری شادی نہ کرنے کی دعا کرنےکے بعد مذکورہ ریل دیکھ لینے سےاس دعاکا غلط یا نامناسب ہونا لازم نہیں آتا ۔
البتہ بہتر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اپنے حق میں خیر کی دعا کرتے ہوئے یہ عرض کیا جائے کہ "یا اللہ! جو فیصلہ میرے دین و دنیا کے حق میں بہتر ہو، وہی میرے حق میں مقدر فرما اور مجھے اس پر راضی فرما دے ۔
قال اللہ تعالی: وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ (سورۃ یونس ایۃ36)۔
کما فی صحیح مسلم: حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «لَا يَزَالُ يُسْتَجَابُ لِلْعَبْدِ، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا الِاسْتِعْجَالُ؟ قَالَ: يَقُولُ: «قَدْ دَعَوْتُ وَقَدْ دَعَوْتُ، فَلَمْ أَرَ يَسْتَجِيبُ لِي، فَيَسْتَحْسِرُ عِنْدَ ذَلِكَ وَيَدَعُ الدُّعَاءَ» (4/2096 رقم الحدیث 2735)۔