احکام عدت

عورت شوہر کی وفات میں عدت کے دنوں کا حساب کیسے کرے

فتوی نمبر :
94060
| تاریخ :
2026-04-11
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عورت شوہر کی وفات میں عدت کے دنوں کا حساب کیسے کرے

السلام علیکم !میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر کا انتقال 17 رجب 2026 کو ہوا تھا صبح کے 12 بجے ،تو میری عدت اسلامی لحاظ سے کس تاریخ کو پوری ہوگی اور ٹائم کیا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس عورت کاشوہروفات پاجائے اس پر عدت وفات (یعنی چارماہ دس دن )لازم ہے،اب اگرشوہرکا انتقال اسلامی مہینےکی پہلی تاریخ کو ہواہو تواس پر عدت چارماہ دس دن کےحساب سےگزارنا لازم ہے اور اگرشوہرکا انتقال اسلامی مہینےکی پہلی تاریخ کونہ ہوا ہو ،بلکہ مہینے کی درمیانی کسی بھی تاریخ کو ہوا ہو تو پھر دنوں کے حساب سے پورے ایک سوتیس(130)دن عدت گزارنی ہوگی،لہذاصورت مسئولہ میں سائلہ پر پورے ا یک سوتیس دن کی عدت گزارنی لازم ہےجوکہ موجودہ حساب کے مطابق (13دن رجب ،29دن شعبان ،30 دن رمضان ،29دن شوال ،29دن ذی قعدہ)ا ذی قعدہ 1447ھ کی 29 تاریخ کوصبح بارہ بجے پوری ہوجائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالی ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾(سورۃالبقرة، آیۃ: 234 )
وفی ردالمحتارتحت قوله(وإلا فبالأيام): في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلية وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر. فعند الإمام يعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوما، وفي الوفاة بمائة وثلاثين. وعندهما يكمل الأول من الأخير وما بينهما بالأهلة، ومدة الإيلاء واليمين - أن لا يكلم فلانا أربعة أشهر -، والإجارة - سنة في وسط الشهر - وسن الرجل - إذا ولد في أثنائه -، وصوم الكفارة إذا شرع فيه وسط على هذا الخلاف اهـ وقدمنا عن المجتبى تأجيل العنين إذا كان في أثناء الشهر فإنه يعتبر بالأيام إجماعا بحر.الخ،(ج: 2، ص: 509، مط: سعید)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: عدة الحرة في الوفاة أربعة أشهر وعشرة أيام سواء كانت مدخولا بها أو لا مسلمة أو كتابية تحت مسلم صغيرة أو كبيرة أو آيسة وزوجها حر أو عبد حاضت في هذه المدة أو لم تحض ولم يظهر حبلها كذا في فتح القدير. هذه العدة لا تجب إلا في نكاح صحيح كذا في السراج الوهاج. المعتبر عشر ليال وعشرة أيام عند الجمهور كذا في معراج الدراية. ( ج: 1، الباب الثالث عشر في العدة، ص:529، ط: رشيدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94060کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات