میرے والدین نے غلطی سے میرے برتھ سرٹیفیکیٹ اور B-فارم میں میری تاریخ پیدائش غلط درج کردی،تو کیا میں اپنے شناختی کارڈ میں اسے تبدیل کرواسکتی ہوں؟
سائلہ کے والدین نے اگر سائلہ کے برتھ سرٹیفیکیٹ اور B۔فارم میں غلطی سے تاریخ پیدائش غلط درج کروائی ہو تو سائلہ کے لئے اپنے شناختی کارڈ وغیرہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری کاعذات میں ترمیم و تبدیلی کر کے درست تاریخ پیدائش درج کروانا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
کما فی المرقاۃ شرح المشکاۃ:«وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (إن العبد إذا اعترف) أي: أقر بكونه مذنبا وعرف ذنبه (ثم تاب) : أتى بأركان التوبة من الندم والخلع والعزم والتدارك (تاب الله عليه) أي: قبل توبته لقوله تعالى: {وهو الذي يقبل التوبة عن عباده} [الشورى: 25] قال الطيبي: وحقيقته، أن الله يرجع عليه برحمته. (متفق عليه) .»(ج:4،ص:1612،ط:دارالفکر-بیروت-لبنان)