مباحات

عورت کے بیمار ہونے کی وجہ سے حمل ساقط کرنا

فتوی نمبر :
96868
| تاریخ :
2026-06-27
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

عورت کے بیمار ہونے کی وجہ سے حمل ساقط کرنا

السلام علیکم میں ایک سکول ٹیچر ہوں، عمر تقریبا ً52 ہے ،میری بیگم پریگننٹ ہیں ،مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہائی بی پی کی مریضہ ہے، ان کا بلڈ پریشر 180 سے لے کر 125 تک مہینے تک چلا، ان کی صحت کے لیے یہ بلڈ پریشر بہت خطرناک ہے، اوپر سے وہ شوکت خانوم ہاسپٹل میں ٹراما کی مریضہ بھی رہی ہیں. دو دفعہ پہلے بھی پریگننسی ہو چکی ہے، لیکن ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے وہ ضائع ہو جاتی رہی ہے، ماشاءاللہ تین بچے پہلے موجود ہیں۔ تو پوچھنا یہ ہے ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟ ڈاکٹر نے آج چیک کیا ہے کہ پریگننسی کی جو ابھی ایج ہے وہ چار ہفتے ہیں، اور ابھی دل کی دھڑکن پیدا نہیں ہوئی ہے ۔برائے مہربانی مجھے مشورہ دیں قرآن حدیث کی روشنی میں کہ زوجہ کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں پریگننسی رکھنی چاہئیے یا کہ ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ختم کرنی چاہئیے . شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی سوال میں ذکر کردہ وجوہات کی بنا پر چار ماہ پورے ہونے سے قبل اپنا حمل ساقط کروا سکتی ہے۔ تاہم چار ماہ پورے ہونے پر حمل ساقط کروانا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : «ويكره أن تسقى لإسقاط حملها … وجاز لعذر حيث لا يتصور۔۔۔۔وإن أسقطت ميتا ففي السقط غرة … لوالده من عاقل الأم تحضر» الخ
و فی الشامیۃ : تحت «(قوله ويكره إلخ) أي مطلقا قبل التصور وبعده على ما اختاره في الخانية كما قدمناه قبيل الاستبراء وقال إلا أنها لا تأثم إثم القتل (قوله وجاز لعذر) كالمرضعة إذا ظهر بها الحبل وانقطع لبنها وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاك الولد قالوا يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام الحمل مضغة أو علقة ولم يخلق له عضو وقدروا تلك المدة بمائة وعشرين يوما، وجاز لأنه ليس بآدمي وفيه صيانة الآدمي خانية (قوله حيث لا يتصور) قيد لقوله: وجاز لعذر والتصور كما في القنية أن يظهر له شعر أو أصبع أو رجل أو نحو ذلك الخ (کتاب الحظر و الاباحۃ فرع: یکرہ اعطاء سائل المسجد ج:6 ص:429 ط: سعید۔کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96868کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات