فاریکس ٹریڈنگ کرنا جائز ہے؟
واضح ہوکہ فاریکس ٹریڈنگ کی جو مروجہ صورت ہے اس میں عام طور پرچونکہ خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی بلکہ فرق برابر کرکے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے , یہی وجہ ہے کہ اس کا روبار میں قبضہ کے بغیر ہی وہ چیز آگے بیچ دی جاتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے اس لئے عام حالات میں یہ کاروبار قطعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے ۔
کما في فقہ البیوع:وإنّ هذه السوق لها طرق مختلفة للتجارة، وإن معظمها تشتمل على محظورات شرعية نذكر بعضها فيما يلي: ...وکثیراً مایبیع الانسان ما لایملکہ ،ولایقع التسلّیم والتّسلّم فی کثیرمن عملیّات السوق، وانّمایصفّی الباعہ والمشترون عملیّاتھم بفروق الاسعار۔ (الباب السابع:تقسیم البیع من حیث نوعیۃ البدلین، تجارة العملات عن طريق الفوريكس ،ج:2،ص:728،727،ط: معارف القرآن کراچی)