احکام عدت

شوہر سے دور رہنے والی بیوی کی خلع کے بعد عدت کی مدت کتنی ہے؟

فتوی نمبر :
97759
| تاریخ :
2026-07-23
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

شوہر سے دور رہنے والی بیوی کی خلع کے بعد عدت کی مدت کتنی ہے؟

میں صرف یہ جاننا چاہتی ہوں کہ خلع کے بعد میری عدت کی مدت کتنی ہے؟ میری اپنے سابق شوہر سے ڈیڑھ سال پہلے علیحدگی ہو چکی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع جب باہمی رضامندی سے ہو تو اس کی اور طلاق کی عدت ایک جیسی ہے، اور وہ یہ ہےکہ اگر عورت حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہوگی،اور اگر عورت حاملہ نہ ہو اور اسے حیض آتا ہوتو ایسی صورت میں اس کی عدت تین حیض ہوگی،اور اگر اسے حیض بھی نہ آتاہو تو ایسی صورت میں اس کی عدت تین ماہ ہوگی، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ اور اس کے شوہر کے مابین باہمی رضامندی سے خلع کے ذریعہ علیحدگی واقع ہوئی ہو تو عقد خلع کے وجود میں آتے ہی عدت شروع ہوچکی ہے، لہذا سائلہ درج بالا اصول کے مطابق عدت کی تکمیل کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما جاء فی التنزیل العزیز: ﴿وَٱلۡمُطَلَّقَٰتُ يَتَرَبَّصۡنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَٰثَةَ قُرُوٓءٖۚ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ فِيٓ أَرۡحَامِهِنَّ الایۃ (البقرہ، ایۃ: 227)
وفیہ ایضاً: ﴿أَسۡكِنُوهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنتُم مِّن وُجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُواْ عَلَيۡهِنَّۚ وَإِن كُنَّ أُوْلَٰتِ حَمۡلٖ فَأَنفِقُواْ عَلَيۡهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّۚ الایۃ (الطلاق،ایۃ:6)
و فی الھندیۃ: الباب الثامن في الخلع وما في حكمه وفيه ثلاثة فصول الفصل الأول في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به الخلع إزالة ملك النكاح ببدل بلفظ الخلع كذا في فتح القدير وقد يصح بلفظ البيع والشراء وقد يكون بالفارسية كذا في الظهيرية(وشرطه) شرط الطلاق(وحكمه) وقوع الطلاق البائن كذا في التبيين.(کتاب الطلاق، باب الخلع ، الفصل الاول، ج:1، ص: 488، ط:ماجدیہ)
و فی الدر: «وأنواعها حيض، وأشهر، ووضع حمل ۔۔۔۔(وهي في) حق (حرة) ولو كتابية تحت مسلم (تحيض لطلاق) ولو رجعيا (أو فسخ بجميع أسبابه) ۔۔۔۔۔۔(بعد الدخول حقيقة، أو حكما)۔۔۔۔۔۔ «(ثلاث حيض كوامل) لعدم تجزي الحيضة، فالأولى لتعرف براءة الرحم، والثانية لحرمة النكاح، والثالثة لفضيلة الحرية.
(کتاب الطلاق، باب العدۃ، ج:3، ص:504، ط:سعید)
و فیہ ایضاً: «(و) العدة (في) حق (من لم تحض) حرة أم أم ولد (لصغر) بأن لم تبلغ تسعا (أو كبر) بأن بلغت سن الإياس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ثلاثة أشهر) (کتاب الطلاق، باب العدۃ، ج:3، ص:508 ، ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97759کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات