احکام نماز

پہلی صف میں اگر ایک شخص کی جگہ ہو تو دو نئے آنے والے افراد پیچھے صف بنا کرکھڑے ہوں یا ایک آگے اورایک تنہا پیچھے؟

فتوی نمبر :
100562
| تاریخ :
2026-10-19
عبادات / نماز / احکام نماز

پہلی صف میں اگر ایک شخص کی جگہ ہو تو دو نئے آنے والے افراد پیچھے صف بنا کرکھڑے ہوں یا ایک آگے اورایک تنہا پیچھے؟

اگر دو افراد مسجد میں داخل ہوں اور پہلی صف میں صرف ایک شخص کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہو، تو کیا بہتر ہے کہ ان میں سے ایک شخص پہلی صف میں کھڑا ہو جائے اور دوسرا اکیلا دوسری صف میں کھڑا ہو، یا دونوں پہلی صف میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے دوسری صف میں ایک ساتھ کھڑے ہوں؟ اس صورت میں شرعی طور پر کون سا طریقہ افضل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر رکوع تک مزید نمازیوں کے آنے کی امید ہو تو ان دو افراد میں سے ایک شخص پہلی صف میں کھڑا ہو جائے اور دوسرا شخص دوسری صف میں نمازی کےآنے کا انتظار کرے ،البتہ اگررکوع تک اور کسی فرد کے آنے کی امید نہ ہو تو اس صورت میں دونوں افراد دوسری صف میں ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، یہ زیادہ بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: وإن وجد في الصف فرجة سدها وإلا انتظر حتى يجيء آخر فيقفان خلفه، وإن لم يجئ حتى ركع الإمام يختار أعلم الناس بهذه المسألة فيجذبه ويقفان خلفه، ولو لم يجد عالما يقف خلف الصف بحذاء الإمام للضرورة اھ(کتاب الصلاۃ، باب الإمامة، ج:1، ص:568، ط:ایچ-ایم-سعید کمپنی)
وفی مراقی الفلاح: ولو كان الصف منتظما ينتظر مجيء آخر فإن خاف فوت الركعة جذب عالما بالحكم لا يتأذى به وإلا قام وحده وهذه ترد القول بفساد من فسح لامرئ داخل بجنبه اھ(کتاب الصلاۃ، باب الإمامة، فصل في الأحق بالإمامة وترتيب الصفوف، ص:116، ط:المکتبۃ العصریۃ)
وفی البحرالرائق: وإذا استوى جانبا الإمام فإنه يقوم الجائي عن يمينه، وإن ترجح اليمين فإنه يقوم عن يساره ،وإن وجد في الصف فرجة سدها وإلا فينتظر حتى يجيء آخر اھ(کتاب الصلاۃ، باب الإمامة، وقوف المأمومين في الصلاة خلف الإمام،ج:1، ص:374، ط:المکتبۃ الرشیدیۃ)


واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ نیاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100562کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات