احکام نماز

بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع میں جھکاؤ کی مقدار

فتوی نمبر :
10230
| تاریخ :
2010-11-08
عبادات / نماز / احکام نماز

بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع میں جھکاؤ کی مقدار

السلام علیکم! بیٹھ کر نوافل پڑھتے ہیں ، اس کے رکوع میں کتنی مقدار جھکنا چاہیۓ ؟ کوئی کہتا ہے کہ زمین سے بس دو انچ کا فاصلہ رہ جائے ، اتنا جھکے ، کوئی کہتا ہے کہ نصف (آدھا )جھکنا چاہیۓ ، آپ وضاحت فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اشارہ سے نماز پڑھنے کی صورت میں ، رکوع جھکاؤ کی خاص مقدار منصوص نہیں ، البتہ اس کی ادنیٰ حد یہ ہے کہ سر بہ مع کمر کے ، کسی قدر جھک جائے اور پورا رکوع اس طرح ہے کہ پیشانی اس کے دونوں زانوں کے مقابل آجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع : و منها الرکوع (إلی قوله) و القدر المفروض من الرکوع أصل الإنحناء و المیل اھ (۲/ ۱۰۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ربیع الدین اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10230کی تصدیق کریں
0     1402
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات