میرا سوال یہ ہے کہ جب عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نزول ہوگا تو کیا وہ نبی ہوں گے؟ میں نے سنا ہے کہ وہ نبی ﷺ کے امتی کے طور پر نازل ہوں گے۔ کیا ان پر وحی نازل ہوگی؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ تشریف لائیں گے تو وہ بدستور نبی ہوں گے، لیکن چونکہ خاتم الانبیاء ﷺ کی تشریف آواری کے بعد دیگر ادیان کی طرح ان کی شریعت بھی منسوخ ہوچکی، اور ان کی نبوت کا زمانہ بھی ختم ہوگیا، اس لیے تشریف آوری کے بعد وہ شریعتِ محمدیہ کی پیروی کریں گے، بلکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے خلیفہ اور آپ ﷺ کی امت کے حاکموں میں سے ایک حاکم کی حیثیت سے کام کریں گے اور ان پر وحی نبوت نازل نہیں ہوگی۔
ففي روح المعانی: ثم إنه عليه السلام حين ينزل باق على نبوته السابق لم يعزل عنها قال لكنه لا يتعبد بها لنسخها في حقه وحق غيره وتكليفه بأحكام هذه الشريعة أصلا وفرعا فلا يكون إليه عليه السلام وحي ولا نصب أحكام بل يكون خليفة لرسول الله صلى الله عليه وسلم وحاكما من حكام ملته اھ (۲۲/۳۴)۔ واللہ اعلم بالصواب!