کیا یوسف علیہ السلام کی زلیخا سے شادی ہوئی تھی ؟ایک غیر مقلد کہتا ہے کہ نہیں ہوئی ،مہربانی فرماکر جواب دیں ۔
بعض تفاسیر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے زلیخا سے شادی کی تھی ،تاہم یہ معاملہ کوئی قبر وآخرت کا نہیں کہ،اس پر نجات اخروی منحصر ہو اس لئے اس طرح کے سوالات کے بجائے حلال حرام اور جائز وناجائز کو معلوم کرکے اس کے مطابق عمل کی فکر کرنی چاہیئے ۔
کمافی التفسير المظهري: واخرج ابن جرير وابن ابى حاتم عن ابن إسحاق قال ذكروا ان قطفير هلك فى تلك الليالى- فزوج الملك يوسف زليخا امراة قطفير- فلما دخل عليها قال أليس هذا خيرا مما كنت تريدين اھ (2/ 174)