سیرت انبیاء کرام علیہم السلام

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت نبی ہوں گے یا امتی؟

فتوی نمبر :
39036
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت انبیاء کرام علیہم السلام

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت نبی ہوں گے یا امتی؟

السلام علیکم! حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دوبارہ آئیںگے، اگر وہ دوبارہ آئیں گے تو کس حیثیت میں؟ کیا وہ امتی ہونگے ؟ اگر ہاں تو کیا اسوقت وہ نبی نہیں ہونگے ؟ کیا نبوت ان سے واپس لی جاچکی ہوگی ؟ اگر یہ نبی ہونگے تو نبی امتی کیسے ہو سکتا ہے؟ اور اگر وہ ہمارے پیغمبر محمد ﷺ کے بعد بطور نبی آئیں تو ختم نبوت کے عقیدہ کا کیا ہو گا؟ پلیز کلیئر موقف اور فتوی جاری فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ختم نبوت کا تقاضا اور مفہوم و معنی یہ ہے کہ رحمت دو عالمﷺکے بعد نئے سرے سے کسی کو نبوت و رسالت نہیں ملے گی،اور حضرت عیسی علیہ السلام حضور ﷺ سے پہلے کے نبی اور رسول ہیں، ان کو آپﷺ سے پہلے نبوت مل چکی ہے اور وہ قرب قیامت میں نبی کے وصف پر باقی رہتے ہوئے نبی اکرم ﷺ کے امتی بن کر اور آپﷺ کی شریعت کے متبع ہو کر تشریف لائیں گے۔ اب ان کے آنے سے انبیاء کے شمار میں کوئی اضافہ نہ ہوگا، لہٰذاان کی تشریف آوری نہ ختم نبوت کے منافی ہے اور نہ ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نبی ہونے کے وصف کے خلاف ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي سنن ابن ماجة: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم-: «فيكون عيسى ابن مريم عليه السلام في أمتي حكما عدلا، وإماما مقسطا، يدق الصليب، ويذبح الخنزير، ويضع الجزية، ويترك الصدقة اھـ (ص:۲۸۸)۔
في فتح الملھم: قوله ’’حکما‘‘الخ ٲي حاکما، والمعنی ٲنه ینزل حاکما بھذہ الشریعة، فإن ھذہ الشریعة باقية لا تنسخ، بل یکون عیسی حاکما من حکام ھذہ الأمة، ولا یکون نزوله من حیث ٳنه نبي مستقل، کما کان قد بعث قبل في بني ٳسرائیل، قال العلامة السندي ۔ رحمه اللہ ۔ قوله: حکما ٲي حاکما، وفیه تنبیه علی ٲنه لا يأتي علی أنه نبي وٳن کان نبیا في الواقع اھـ (۲/۲۸۵)۔
وفي عقیدۃ الإسلام للعلامة الکشمیري: واعلم ٲنه ختمت النبوۃ بمحمد رسول اللہ - صلی اللہ علیه وسلم - وٲجمعت الأمة علیه ٳجماعا قاطعا، وقد ٲجمعت ٲیضا علی نزول عیسی ۔ علیه السلام ۔ من السماء فذھبوا یفسرون قوله ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ ٳن الرسالة والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعد ولا نبي، فقال الأکثرون إن المراد ٲنه لا ینبأ ٲحد بعدہ، وعیسی ۔ علیه السلام ۔ ممن نبئ قبله اھـ (ص:۳۱۹) ـــــــــــــــــــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39036کی تصدیق کریں
0     2742
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کا نام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 4
  • نزول عیسیٰ کے بعد آپؑ پر وحی نازل کا ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • بائیل میں ذکر کیے گئے انبیاء کرام کا تذکرہ

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا (علیہ السلام ) صرف انبیاء کرام کے لئے استعمال ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسیٰ ؑ حضورﷺ کے امتی ہونگے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمان تھے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت عیسیٰ علیہ السلام نزول کے وقت نبی ہوں گے یا امتی؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کا نبی ہونا اور اب بھی زندہ ہونا اور رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کرناثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حیات ونزول عیسیٰؑ پر دلیل

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت یوسفؑ کی زلیخا سے شادی کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں کچھ سوالات

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت عیسیٰؑ کا نزول بطورِ نبی ہوگا یا بطورِ امتی؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت آدمؑ و حواؑ کی عمر اور انکی صلبی اولاد

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت خضر علیہ السلام کا تعارف و مقام

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت آدمؑ کو براہِ راست جنت میں رہنے کا حکم ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا یوسف علیہ السلام کی زلیخا سے شادی ہوئی تھی ؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • حضرت نوح علیہ السلام کی عمر مبارک کتنی تھی ؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
  • کیا انبیاء کے اجسام قبور میں بغیر روح کے ہوتے ہے؟

    یونیکوڈ   سیرت انبیاء کرام علیہم السلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات