احکام نماز

نماز پڑھتے ہوۓ ، قراءت میں آواز کی حد

فتوی نمبر :
11565
| تاریخ :
2011-04-17
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز پڑھتے ہوۓ ، قراءت میں آواز کی حد

نمازِ فرض بغیر جماعت کے، یا سنتیں جب پڑھی جائیں تو اس میں قرأت کتنی آواز سے کرنی چاہیۓ ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محتاط قول یہی ہے کہ منفرد اتنی اونچی آواز سے تلاوت کرے کہ جسے وہ خود سن سکے ، یعنی آواز اس کے کانوں تک جائے ، البتہ اگر آواز کانوں تک نہ بھی پہنچے اور ادائیگئیِ کلمات درست ہوگئی تو اس سے بھی نماز درست ادا ہو جائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و) أدنى (الجهر إسماع غيره و) أدنى (المخافتة إسماع نفسه) الخ (1/ 535)۔
و فی حاشية ابن عابدين : فقد ظهر بهذا أن أدنى المخافتة إسماع نفسه أو من بقربه من رجل أو رجلين مثلا ، و أعلاها تصحيح الحروف كما هو مذهب الكرخي اھ (1/ 535)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشد بشیر عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11565کی تصدیق کریں
0     732
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات