احکام نماز

خواتین کے پیچھے جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ لینے کاحکم

فتوی نمبر :
11811
| تاریخ :
2011-05-04
عبادات / نماز / احکام نماز

خواتین کے پیچھے جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ لینے کاحکم

مفتی صاحب! معلوم یہ کرنا ہے کہ ’’اگر گھر پر والدہ یا بہنیں نماز پڑھ رہی ہوں اور اگر مجھے بھی نماز پڑھنی ہو ، تو میں ان کے پیچھے جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ سکتا ہوں یا مجھے آگے اور والدہ یا بہنوں کو میرے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ ہر ایک انفرادی نماز پڑھ رہا ہو ،تب بھی سائل کو چاہیئے کہ وہ بجائے مستورات کے پیچھے کھڑا ہونے کے آگے بڑھ کر کھڑا ہو، جبکہ جو نماز سائل پڑھ چکا ہے ، وہ شرعاً درست ادا ہو چکی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11811کی تصدیق کریں
0     465
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات