السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر کسی عذر کے بستر (بیڈ) پر نماز پڑھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر بیڈ یا بستر ایسا ہو جس پر سجدہ کے وقت پیشانی قرار پکڑتی ہو تو اس پر نماز پڑھنا درست ہے , چاہے عذر ہو یا نہ ہو۔
فی حاشية ابن عابدين : (فالقرار) خبر بزيادة الفاء (لجبهة) أي يفترض أن يسجد على ما يجد حجمه بحيث إن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ مما كان عليه حال الوضع اھ (1/ 454)-