احکام نماز

نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکلنے کی صورت میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
12638
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے دوران پیشاب کے قطرے نکلنے کی صورت میں نماز کا حکم

وضو کرنے کے بعد عموماً نماز کے دوران مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں ، شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور قطرے اگر عام حالت میں نہ نکلتے ہوں،بلکہ دورانِ نماز رکوع سجدہ وغیرہ کے لئے حرکت کرنے کی وجہ سے نکل جاتےہوں اور اس طرح بکثرت ہوتا ہو اور کسی کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر رکوع سجدہ بجا لانے سے ایسا نہ ہوتا ہو تو ایسی صورت میں سائل کو چاہیئے کہ وہ کسی کرسی وغیرہ پر بیٹھے اور رکوع سجدے کیلئے اشارہ کرکے نماز پڑھا کرے اور اگر صورتِ حال اس سے مختلف ہو تو اس کی مکمل وضاحت کے بعد دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: وكذا إن صلى قائما سلس بوله أو سال جرحه أو لم يقدر على القراءة ولو صلى قاعدا لم يصبه شيء يصلي قاعدا، كذا في السراجية اھ
(1/138)۔
وفی البحر الرائق: وما لوصلی قائماً سلس بوله ولو صلی قاعداً لا فانہ یصلی قاعداً اھ(2/112)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12638کی تصدیق کریں
0     965
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات