احکام نماز

وقت نکل جانے کے ڈر سے کیا بغیر غسل کے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
14060
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

وقت نکل جانے کے ڈر سے کیا بغیر غسل کے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

جب احتلام ہوجائے تو کیا صرف کپڑے تبدیل کرکے اور نجاست کو صاف کرکے بغیر غسل کے نماز پڑھنا جائز ہے ؟ اگرنماز کا وقت جا رہا ہو تو بھی نہیں پڑھ سکتے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احتلام کے بعد بغیر غسل کئےنماز پڑھنا جائز نہیں ، بلکہ سخت گناہ ہے ، اگرچہ وقت نکلنے کا اندیشہ ہی کیوں نہ ہو اور اگر غسل میں مشغولیت کی وجہ سے نماز کا وقت نکل جائے ، تو اس نماز کی قضاء لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الجامع للترمذی : عن ابن عمر عن النبی ﷺ قال: لاتقبل صلوة بغیر طھور الخ قال أبو عیسی ھذا الحدیث أصح شیئ فی ھذا الباب و أحسن (1/ 3)۔
و فی الفتاوی الھندیة : الطهارة من الأحداث و الطهارة من الأنجاس (الیٰ قوله)تطهير النجاسة من بدن المصلي و ثوبه و المكان الذي يصلي عليه واجب، هكذا في الزاهدي اھ (1 /58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 14060کی تصدیق کریں
0     1164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات