السلام علیکم
محترم جناب مفتی صاحب! اگر کمائی کے لئے ایم اے انگلش کیا جائے اور مقصد بالخصوص یہ ہو کہ ہم انگلش پڑھائیں گے تو اس حالت میں ایم اے انگلش کرنا کیسا ہے ؟ ہاں یہ مقصد بالکل نہیں کہ ہم لوگوں کو غیر مسلم کے طریقوں میں ڈالیں اور ان کو آئیڈیل بنا کر پیش کریں، بلکہ صرف زبان کا سکھانا مقصود ہے اور وہ بھی پیشہ کمانے کے لئے مہربانی فرماکر راہنمائی فرمائیں کہ اس حالت میں ایم اے انگلش کرنا کیسا ہو گا اور پھر انگلش پڑھا کر جو پیسے وصول ہوں، وہ حرام ہونگے یا حلال ؟
مذکور مقصد کے لئے انگلش سیکھنے اور سیکھانے میں حرج نہیں اور کسی دوسرے کو اجرت لیکر پڑھانا بھی جائز اور اس سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0