احکام نماز

قضائے عمری کا طریقہ کیا ہے ؟

فتوی نمبر :
15929
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

قضائے عمری کا طریقہ کیا ہے ؟

مجھے قضائے عمری کا طریقہ تفصیل کے ساتھ سمجھا دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

" قضائے عمری" عمر بھر جتنی نمازیں جو کسی غفلت یا کسی عذر کی وجہ سے نہ پڑھی گئی ہوں کو کہتے ہے ،او راس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی اس کوتاہی پر بصدقِ دل توبہ و استعفار کی جائے اور جتنی نمازیں رہ گئی ہیں اس کا تخمینہ لگا کر ہر نماز کے ساتھ ایک ایک ، دو دو کم وبیش جتنی نمازیں ہمت ہو پڑھ لے اور اگر تعین کے ساتھ نمازیں یاد نہ ہو، توہر نماز کےلئے اس طرح نیت کرلے کہ میرے ذمہ مثلاً ظہر کی پہلی یا اخری نماز جو رہ گئی وہ ادا کرتا ہوں اور اس طرح ہر نماز میں کہے یہانتک کہ تمام نمازیں یقین یا گمانِ غالب کے درجہ میں ادا ہو جائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15929کی تصدیق کریں
0     577
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات