نعرہ لگانا ، نوحہ پڑھنا ، ذوالجناح، تعزیہ ،عَلَم کا جلوس نکالنا ، علم کو گھر یا دو کان کی چھت پےلگانا کیسا ہے ؟ اور ان تمام مقدس چیزوں کو ماننا کیسا ہے ؟
مذکور تما م چیزوں کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں چہ جائے کہ ان کو مقدس مانا جائے، بلکہ یہ تمام چیزیں روافض کی ایجاد کردہ اور انہی کے شعائر ہیں،اس لیے کسی مسلمان کا اس کو مقدس سمجھنے کا عقیدہ رکھنا اور روافض کے پرو پگینڈے سے متاثر ہو کر اس کے طریقے پر عمل کرنا ہر گز جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
ففی صحيح مسلم :-أن أبا مالك الأشعري حدثه أن النبي- صلى الله عليه وسلم- قال * أربع في أمتي من أمر الجاهلية لا يتركونهن الفخر في الأحساب والطعن في الأنساب والاستسقاء بالنجوم والنياحة وقال النائحة إذا لم تتب قبل موتها تقام يوم القيامة وعليها سربال من قطران ودرع من جرب (2 / 644) واللہ أعلم بالصواب!
تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا
یونیکوڈ احکام بدعات 1