کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ہمارے محلہ میں یکم محرم الحرام سے تقریباً دس محرم تک لوگ جھولی پھیلا کر راستے میں دوسرے لوگوں سے چندہ وصول کرتے ہیں اور بعض جگہوں پر بچے بھی اسی طرح جھولی پھیلا کر چندہ وصول کرتے ہیں اور ان پیسوں سے چورنگی یا چوکوں یا گلیوں میں چھوٹے چھوٹے لکڑی کے گھر بنا کر اس میں پانی کے مٹکے رکھتے ہیں جنہیں عرف عام میں ’’ سبیل‘‘ کہتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ اس طرح سے لوگوں سے چندہ وصول کرنا اور سبیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ نیز سبیل کے ان مٹکوں سے پانی پینا جائز ہے؟ قرآن و سنت اور احکامِ فقہیہ کی روشنی میں تفصیل فرما کر ممنون فرمائیں۔
پانی دینے کی ماہِ محرم کے ساتھ کوئی تخصیص نہیں، بلکہ سال کے بارہ مہینے اور ہر دن اس کارِ ثواب کو انجام دیا جاسکتا ہے، لہٰذا اس عمل کو صرف محرم کے چند دنوں کے ساتھ مخصوص کرنا اور اس سلسلے میں اتنا جوش و خروش محض اہلِ باطل کے پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کا اثر ہے، جس سے احتراز لازم ہے، تاہم بوقتِ ضرورت اگر اس قسم کی ’’سبیل‘‘ کا پانی استعمال کر لیا گیا ہو تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔
ففی مشكاة المصابيح: قال : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : "من تشبه بقوم فهو منهم" . رواه أحمد وأبو داود- (2 / 487)۔
و فی مرقاۃ المفاتیح: (وعنه) : أي عن ابن عمر (قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - (من تشبه بقوم) : أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس و غيره، أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف و الصلحاء الأبرار. (فهو منهم) : أي في الإثم و الخيراھ (7/2782)۔
و فی مرقاة المفاتيح: قال الطيبي: و فيه أن من أصر على أمر مندوب، و جعله عزما، و لم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال۔(2/ 755)۔
و فی فتح الباری: ان المندوبات قد تنقلب مکروھات اذا رفعت عن رتبتھا لان التیامن مستحب فی کل شیء ای من امور العبادات لکن لما خشی ابن مسعود ان یعتقدوا وجوبه اشار الی کراھته (ج2ص338)۔
و فی رد المحتار: و قد صرح بعض علمائنا و غيرهم بكراهة المصافحة المعتادة عقب الصلوات مع أن المصافحة سنة، و ما ذاك إلا لكونها لم تؤثر في خصوص هذا الموضع، فالمواظبة عليها فيه توهم العوام بأنها سنة فيه، و لذا منعوا عن الاجتماع لصلاة الرغائب التي أحدثها بعض المتعبدين لأنها لم تؤثر على هذه الكيفية في تلك و إن كانت الصلاة خير موضوع۔(2/ 235)۔
تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا
یونیکوڈ احکام بدعات 1