احکام بدعات

مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

فتوی نمبر :
39929
| تاریخ :
2020-03-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

کیا مصیبت کے وقت اذان دینا حدیث سے ثابت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نبی کریم ﷺ کے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، اور فقہاء کرام رحمہم اللہ نے نماز کے علاوہ اذان دینے کے جتنے مواقع بیان فرمائے ہیں ان مین وباء عام کے وقت دینے کا ذکر نہیں ہے، لہٰذا سنت یا مستحب سمجھ کر مذکورہ موقع میں اذان دینا درست نہیں، البتہ دفع مصیبت کیلئے بطورِ علاج مذکورہ موقع میں اذان دی جائے تو یہ فی نفسہٖ اگرچہ مباح ہے، لیکن عوام الناس چونکہ حدود و قیود کا لحاظ نہیں رکھتے اور اسے شریعت کا حکم سمجھتے ہیں اس لئے اس سے اجتناب کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ: (قولہ: لا یسن لغیرہا) أی من الصلوات وإلا فیندب للمولود، وفی حاشیۃ البحر الرملی: رأیت فی کتب الشافعیۃ أنہ قد یسن الأذان لغیر الصلاۃ، کما فی أذان المولود، والمہموم، والمصروع، والغضبان، ومن ساء خلقہ من إنسان أو بہیمۃ، وعند مزدحم الجیش، وعند الحریق، قیل وعند إنزال المیت القبر قیاسا علی أول خروجہ للدنیا، لکن ردہ ابن حجر فی شرح العباب، وعند تغول الغیلان: أی عند تمرد الجن لخبر صحیح فیہ، أقول: ولا بعد فیہ عندنا، اھـ أی لأن ما صح فیہ الخبر بلا معارض فہو مذہب للمجتہد وإن لم ینص علیہ، لما قدمناہ فی الخطبۃ عن الحافظ ابن عبد البر والعارف الشعرانی عن کل من الأئمۃ الأربعۃ أنہ قال: إذا صح الحدیث فہو مذہبی، علی أنہ فی فضائل الأعمال یجوز العمل بالحدیث الضعیف کما مر أول کتاب الطہارۃ، وقال المنلا علی فی شرح المشکاۃ قالوا: یسن للمہموم أن یأمر غیرہ أن یؤذن فی أذنہ فإنہ یزیل الہم، کذا عن علی ؓ ونقل الأحادیث الواردة فی ذلک فراجعہ۔ اھـ (ج۱، ص۳۵۸) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
غلام مصطفی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39929کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات