احکام بدعات

قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

فتوی نمبر :
59018
| تاریخ :
1995-12-16
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ میری دادی چند دن پہلے انتقال کرگئیں مرحومہ کی عمر تقریباً ۹۰ سال تھی جو تقریباً پچھلے تین سال سے بیمار تھیں، زبان میں توتلا پن آگیا تھا، مگر عقل و حواس درست تھے، اب پوچھنا یہ ہے کہ:
(۱) پچھلے تین سال سے تقریباً انہوں نے نماز نہیں پڑھی اس بارے میں علماء حضرات کیا فرماتے ہیں؟
(۲) اسقاط کیا چیز ہے؟ آیا یہ جنازہ کے بعد دینا ضروری ہے؟
(۳) میری دادی نے میری زوجہ کے پاس تقریباً (۴۵۰۰) چار ہزار پانچ سو روپے بطورِ امانت رکھے تھے، جس میں مختلف لوگوں کے علاوہ گاؤں کے مدرسے کو بطورِ قرضِ حسنہ مبلغ (۲۰۰۰) دو ہزار روپے دئیے چونکہ ان کی موت اچانک واقع ہوئی، مگر میری زوجہ نے، جو رقم اس کے پاس انہوں نے رکھی تھی، اس کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس رقم کو مدرسے میں دے دیں، اس کی بات کا مفہوم تھا، پھر جیسے تمہاری مرضی، اب اس بارے میں علماءِ کرام کیا فرماتے ہیں؟
(۴) جیسے کہ علماءِ کرام حضرات فرماتے ہیں تین دن مردے کے گھر میں آگ جلانا یعنی پکانا وغیرہ جائز نہیں، لیکن مہمان زیادہ ہوں، اور کوئی اس گھر کی ضیافت بھی نہ کرے، اور اگر کرے تو صرف گھر کے افراد کیلئے کافی ہو ،تو کیا ایسی صورت میں گھر والے مہمانوں کیلئے کچھ پکانے کا انتظام کرسکتے ہیں یا نہیں؟
(۵) قبر کو پختہ کرنے اور کتبہ لگانے کے بارے میں؟ کس حد تک قبر پختہ کرسکتے ہیں؟ نیز اس کے لئے چالیس (۴۰) دن ضروری ہیں؟ یا یہ ایک رواج ہے کہ یہ چالیس دن بعد قبر پختہ کرکے کتبہ لگادیا جائے؟
(۶) اگر کسی کا کوئی محرم مرد یا عورت فوت ہوجائے تو کیا خواتین کا قبرستان میں قبر کے پاس جانا درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی دادی اماں نے فوت شدہ نماز اور روزوں کے فدیہ کی وصیت کی ہو تو ان کے کفن و دفن کے متوسط اخراجات منہا کرنے اور اگر ان پر کچھ قرض وغیرہ ہو تو وہ ادا کرنے کے بعد بقیہ مال کی ایک تہائی (۳/۱) کی حد تک ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے نماز او روزوں کا فدیہ ادا کریں اس طور پر کہ ہر فرض نماز اور واجب کیلئے علیحدہ علیحدہ صدقہ فطر کی مقدار فدیہ دینا ضروری ہے، اور اگر انہوں نے کچھ وصیت نہ کی ہو تو اس صورت میں آپ پر فدیہ دینا واجب نہیں، ہاں اگر کوئی وارث اپنے طور پر مرحومہ کی طرف سے ان کی نماز روزوں کا فدیہ دیدے تو اﷲ تعالیٰ سے امید ہے کہ اسے قبول فرماکر آخرت کے مواخذہ سے مرحومہ کی نجات فرمادیں۔
(۲) مروجہ حیلۂ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے اولاً تو اس لئے کہ اگر یہ کوئی کارِ خیر ہوتا تو نبی اکرم ﷺ اور صحابۂ کرامؓ اس کے زیادہ حقدار تھے کہ وہ اس کی تعلیم دیتے کیونکہ ان کی شفقت عام مؤمنین کے ساتھ بہت بڑھی ہوئی تھی مگر باوجود اس کے، ایسے لوگوں کے واسطے جن کے ذمہ نماز روزہ وغیرہ قضا واجب تھے ان حضرات نے یہ حیلہ تجویز نہیں فرمایا، علاوہ ازیں بعض فقہاء کرام سے جو اس کی اجازت منقول ہے وہ بھی اس وقت ہے جبکہ اتفاقاً کسی آدمی کیلئے ضرورت پڑجائے جبکہ عقیدۂ عوام کے فساد اور رسمِ بدعت کے پڑجانے کا خطرہ نہ ہو ، اور جب یہ منکرات پر مشتمل ہو تو پھر اس کا ترک کرنا بالاتفاق ضروری ہوجاتا ہے، جیسا کہ آج کل بھی اس میں طرح طرح کے منکرات پیدا ہوگئے ہیں، کہ اولاً تو تملیکِ فقراء اس طرح کی جاتی ہے کہ اس سے تملیک متحقق نہیں ہوتی، دوسرے یہ کہ اس رسم کے پڑجانے سے عوام دلیر ہوجاتے ہیں کہ نماز روزہ وغیرہ سب کچھ حیلۂ اسقاط سے ساقط ہوجائیں گے، نیز آج کل تو لوگوں نے اس کا ایسا التزام کر رکھا ہے کہ اسے کفن دفن کے اعمال میں سے مستقل ایک عمل شمار سمجھتے ہیں، جو کہ یقینا بدعت کہلاتا ہے لہٰذا اس قسم کے حیلۂ اسقاط سے احتراز کرنا ضروری ہے۔
(۳) اس سوال سے سائل کی کیا غرض ہے سمجھ میں نہیں آتی لہٰذا اس سوال کی پوری تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال بھیج دیا جائے تو اس کا جواب بھی انشاء اﷲ دے دیا جائے گا۔
(۴) میت کے گھر میں تین دن تک آگ جلانے کے ناجائز ہونے کا قول درست نہیں، البتہ جب کسی کے ہاں میت ہوجائے تو ان پر چونکہ غم اور صدمہ وغیرہ لاحق ہوتا ہے اس لئے ان کے اقرباء وغیرہ کیلئے مستحب اور بہتر ہے کہ تین دن تک میت کے ہاں کھانا بھیجیں، اور اگر ان کے پڑوسی یا اقرباء میں سے کوئی بھی کھانا نہ بھیجے تو خود انہیں بھی کھانا وغیرہ بنانا جائز اور درست ہے، اور آج کل اہلِ میت کے ہاں ضیافت کھانے کی جو رسم پڑگئی ہے، قطعاً جائز نہیں بلکہ واجب الترک ہے، البتہ اہلِ میت کے وہ عزیز و اقارب جو دور دراز سے آئے ہوں اور اسی دن ان کی واپسی مشکل ہو یا اہل میت کی تسلی کیلئے ان کا ٹھہرنا ضروری ہو تو وہ اگر میت کے گھر کھانا کھالیں تو اس کی گنجائش ضرور ہے، اور باقی تمام تعزیت کرنے والوں کو اپنے اپنے گھر واپس جانا چاہئے، انہیں میت کے گھر ٹھہرنا اور ضیافت کھانا درست نہیں۔
(۵) پختہ قبر بنانا جائز نہیں البتہ اگر بارش وغیرہ کی وجہ سے قبر کی مٹی کے بہہ جانے یا چوپایوں وغیرہ کے خراب کرنے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں صرف پتھر جوڑ جوڑ کر بغیر سیمنٹ وغیرہ کے استعمال کئے رکھ دیں تو اس کی گنجائش ہے، اور کتبہ لگانے کی گنجائش ہے اور اس کے لئے دن یا تاریخ وغیرہ کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں۔
(۶) خواتین کے لئے اپنے محرم کے ساتھ شرعی پردہ کا لحاظ رکھتے ہوئے قبرستان جانا جائز ہے مگر عام طور پر اس کا لحاظ نہیں کیا جاتا ،نیز فتنہ بھی عام ہے اس لئے انہیں قبرستان جانے سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: ولو مات وعلیہ صلوٰت فائتۃ واوصٰی بالکفارۃ یعطی لکل صلاۃ نصف صاع من بُر کالفطرۃ۔ اھـ (ج۲، ص۷۲)۔
فی رد المحتار: قال فی الفتح: ویستحب لجیر ان اہل المیت والاقرباء الاباعد تہیِئۃ طعام لہم لیشبعہم یومہم ولیلتہم (الٰی قولہ) وقال ایضًا: ویکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من اہل المیت لانہ شرع فی السرور لافی الشرور وہی بدعۃ مستقبحۃ۔ الخ (ج۲، ص۲۴۰)
قال الشامی: اولا یرفع علیہ بناء أی یحرم لو للزینۃ ویکرہ لو للاحکام بعد الدفن وفی الدر المختار: لا بأس بالکتابۃ۔(ج۲، ص۲۳۸)۔
وفی السراج وأما النساء اذا أردن زیارۃ القبور إن کان ذٰلک لتجدید الحزن والبکاء والندب کما جرت بہ عادتہن فلا تجوز لہن الزیارۃ وعلیہ یحمل الحدیث الصحیح لعن اﷲ …… القبور وإن کان للاعتبار والترم والتبرک بزیارۃ قبور الصالحین من غیر ما یخالف الشرع فلا بأس بہٖ إذا کن عجائز وکرہ ذٰلک للشابات کحضورہن فی المساجد للجماعات۔ اھـ (الطحطاوی ص۳۴۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59018کی تصدیق کریں
0     1279
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 2
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات