احکام نماز

نجاست والے کمرے میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
20976
| تاریخ :
2013-11-19
عبادات / نماز / احکام نماز

نجاست والے کمرے میں نماز پڑھنا

کسی ایسے کمرے میں جہاں بچے نے پیشاب کیا ہو ، اس میں بغیر دھوئے نماز ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جہاں بچے نے پیشاب کیا ہے، اس جگہ سے ہٹ کر نماز پڑھنا جائز ہے، جبکہ متعلقہ مقام سے اگر پیشاب ہٹا دیا جائے تو زمین خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : (و منها) الجفاف و زوال الأثر الأرض تطهر باليبس و ذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم اھ (1/ 44)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20976کی تصدیق کریں
0     797
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات