کیا خواتین پرائیوٹ بال کی صفائی کے لیے لیڈیز ریزر استعمال کرسکتی ہیں؟ یا صرف کریم یا پاؤڈر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے؟
خواتین کے لیے جسم کے زائد بال بلیڈ ، ریزر کے ذریعہ صاف کرنا بھی جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ کسی کریم لوشن وغیرہ کے ذریعہ بال صاف کرلے۔
کما فی الرد: تحت (قوله ویستحب حلق عانته) قال فی الهندیه ویبتدأ من تحت السرة ولو عالج بالنورة یجوز كذا فی الغرائب وفی الاشباه والسنة فی عانة المرأة النتف اهـ (٤٠٦/٤). والله اعلم