احکام نماز

درود شریف یا قیام کے دوران اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آ جائے تو اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
21692
| تاریخ :
2014-03-02
عبادات / نماز / احکام نماز

درود شریف یا قیام کے دوران اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آ جائے تو اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ؟

نماز میں حضورﷺ کا خیال دورانِ درود شریف اور دورانِ قیام آنے سے کیا نماز ہو جائےگی یا اس کا نماز پر کچھ اثر پڑےگا، جیسے مکروہ یا ٹوٹ گیا وغیرہ، واضح ہو کہ یہ خیال اچانک آنے کے بارے میں ہے نہ کہ خود تصور جمانے کے بارےمیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز پڑھنے کے دوران درود شریف پڑھتے وقت یا ویسے ہی قیام کے دوران خود بخود غیر اختیاری طور پرحضورﷺ کا خیال آنے سے نماز کی صحت پر کچھ اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اس کی وجہ سے نماز میں کسی قسم کی کراہت آتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولو قرأ رجل ﴿ما كان محمد أبا أحد من رجالكم﴾ [الأحزاب: 40] وصلى عليه رجل في الصلاة لا تفسد صلاته اھ (1/ 99)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
لعل محمد ولی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21692کی تصدیق کریں
0     1060
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات