مفتی صاحب!
کیا ہمیں بیماری کی صورت میں مسجد جانا چاہیئے یا نہیں؟ کیونکہ ہمارے دفتر میں ایک شامی (شام کے رہنے والا) دوست ہے، اور اس کا خیال ہے کہ زکام وغیرہ میں نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ دوسروں کو بیماری لگنے کی صورت میں تکلیف ہو سکتی ہے۔
بیماری کی حالت میں بھی مسجد جانا بلاشبہ جائز ہے، الا یہ کہ کوئی متعدی بیماری لاحق ہو ،تو اس صورت میں جانے سے احتراز چاہیئے۔